آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
امریکہ کم جونگ ان کے ہوش ٹھکانے لگانے کے لیے تیار ہے: ایڈمرل ہیری ہیرس
بحرالکاہل کے خطے میں امریکہ کے سب سے اعلیٰ فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں جدید دفاعی میزائل نظام کی تنصیب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو ’اگر اپنے گھٹنوں پر نہیں تو ان کے ہوش ٹھکانے لے ہی آئے گی۔‘
امریکی پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیری ہیرس نے امریکی کانگریس کو بتایا کہ امریکہ شمالی کوریا کے میزائل خطرے سے نمٹنے کے لیے ’بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ‘ تیار رہے گا۔
امریکہ نے جزیرہ نما کوریا میں جنگی بحری جہاز اور آبدوزیں بھی تعینات کی ہیں۔
جبکہ چین کا کہنا ہے کہ امریکی تھاڈ میزئل سسٹم سے سیکورٹی کا عدم توازن پیدا ہوگا۔
خیال رہے کہ خطے میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور امریکہ کے ساتھ بیان بازی کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں جبکہ اس بارے خدشات بھی پائے جارہے ہیں شمالی کوریا مزید میزائل یا جوہری تجربات کی منصوبہ بندی کر سکتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایڈمرل ہیرس نے امریکی کانگریس میں کہا کہ ان کے خیال میں شمالی کوریا کے پاس جب بھی اس قدر فوجی صلاحیت ہوئی وہ امریکہ پر حملہ کرنے کی کوشش کرے گا۔
انھوں نے ایوان کی مسلح سروسز کمیٹی کو بتایا: ’ہر نئے تجربے کے ساتھ کم اپنے مقصد کے قریب پہنچ رہے ہیں جو کہ امریکی شہروں پر جوہری حملے کرنا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’جیسا کہ (امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ) اور (وزیر دفاع جیمز) میٹس کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کے پاس تمام اختیارات موجود ہیں۔‘
ایڈمرل ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ’تعلقات مثبت اور حوصلہ افزا ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’یہ مکمل طور پر دفاعی نظام ہے۔ اس کا ہدف شمال کی طرف ہے، مغرب کی جانب نہیں۔ یہ نظام چین کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘
اسی دوران چین نے اپنی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں تیار کیا جانے والا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز پانی میں اتار دیا ہے۔
چین کے سرکاری میڈیاکے مطابق کہ اس نئے بحری جہاز کو شمال مشرقی چین میں ڈالین کی بندرگاہ پر خشک گودی سے پانی میں اتارا گیا۔ ابھی اس جہاز کو کوئی نام نہیں دیا گیا ہے اور یہ لیاؤننگ کے بعد چین کا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز ہے۔
چین کے وزیر خارجہ وینگ یی نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکہ اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقوں کو ختم کرنے اور شمالی کوریا سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔