یونائیٹڈ ایئرلائن کی جانب سے مسافر کو گھسیٹنے پر سوشل میڈیا پر طنز

امریکی فضائی کمپنی کی جانب سے ایک مسافر کو گھسیٹ کر باہر نکالنے کے معاملے پر دنیا بھر میں شدید ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔

ایک جانب یونائیٹڈ ایئرلائن ہدفِ تنقید ہے تو دوسری جانب ایسے امریکی جو دنیا کے سامنے اس مسافر کا ماضی لانے پر کمر بستہ ہیں۔

رائل جارڈینیئن

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنجارڈینیئن ایئرلائنز کی ٹویٹ

اردن کی قومی فضائی کمپنی رائل جارڈینیئن نے، جو سوشل میڈیا پر اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے مشہور ہے، یونائیٹڈ کو براہِ راست نشانہ بناتے ہوئے ایک میم شیئر کی جس میں لکھا گیا تھا 'ہم یادہانی کروانا چاہتے ہیں کہ ہماری پروازوں پر مسافروں اور عملے کی جانب سے ڈریگز (یعنی کش لینا) سختی سے منع ہے۔'

اس کے اوپر بڑے معنی خیز انداز میں تبصرہ لکھا ہے 'ہم یہاں آپ کو متحد رکھنے کے لیے ہیں۔ اور تمباکو نوشی یعنی ڈریگنگ (جس کے معنے گھسیٹنے کے بھی ہیں) سختی سے منع ہے۔'

رائل جارڈینیئن نے بڑی مہارت سے ’ڈریگنگ‘ کا لفظ استعمال کیا اور اسے پھر اس واقعے سے جوڑا جس پر انھیں ہر جانب سے داد دی جا رہی ہے۔

پی آئی اے

،تصویر کا ذریعہTWITTER

،تصویر کا کیپشنیہ میم پی آئی اے کسی آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر نہیں کیا گیا۔

ایک فیس بُک پیج نے، جو کہ پی آئی اے کا نہیں ہے، پی آئی اے کے عملے کی تصویر کے ساتھ ایک تصویر شائع کی جس میں لکھا ہے کہ 'آپ ہمیں جو مرضی کہیں مگر ہم اپنے مسافروں کو دھکے دے کر باہر نہیں نکالتے'۔

ساؤتھ ویسٹ

،تصویر کا ذریعہTWITTER

،تصویر کا کیپشنساؤتھ ویسٹ کے لوگو کے ساتھ یہ اشتہار کمپنی کی جانب سے شیئر نہیں کیا گیا

امریکہ ہی کی ایک اور فضائی کمپنی ساؤتھ ویسٹ کے لوگو کے ساتھ ایک میم میں لکھا گیا ہے کہ 'ہم اپنے حریفوں کو پچھاڑتے ہیں، آپ کو نہیں۔'

تاہم اس پیغام کا ساؤتھ ویسٹ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

الامارت

،تصویر کا ذریعہTWITTER

،تصویر کا کیپشنالامارات نے براہِ راست یونائیٹڈ کے سی ای او کو نشانہ بنایا

دبئی کی فضائی کمپنی الامارات نے اس موقعے کو غنیمت جانتے ہوئے یونائیٹڈ ایئر لائن کے سی ای او کو ہدفِ تنقید بنایا جنہوں نے ماضی میں کہا تھا کہ الامارات ایک حقیقی فضائی کمپنی نہیں ہے۔

یونائیٹڈ

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنلوگ غصے میں آکر یونائیٹڈ ایئرلائن کے کارڈز کو کاٹ کر پھینک رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک صارف تنمے ڈیسائی نے لکھا کہ 'مجھے نہیں پتا کہ لوگ یونائیٹڈ پر اتنا آگ بگولا کیوں ہو رہے ہیں کیونکہ یہ واحد فضائی کمپنی ہے جس میں آپ کو سیٹ مل سکتی ہے، بے شک آپ نے بُکنگ نہ کی ہو۔'

ڈیوڈ ای

،تصویر کا ذریعہTWITTER

،تصویر کا کیپشن’ہم ہاسپیٹیلٹی میں ہاسپیٹل ڈالتے ہیں۔‘
یونائیٹڈ

،تصویر کا ذریعہTWITTER

،تصویر کا کیپشنان صاحب نے سفر کرنے کے دوران اپنی حفاظت کا خوب انتظام کیا