آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
جرمنی میں چیمپئنز لیگ کی ٹیم کی بس میں دھماکہ، ایک کھلاڑی زخمی
جرمنی میں چیمپئنز لیگ کے ایک میچ نیں حصہ لینے کے لیے جانے والی بورسيا ڈورٹمنڈ فٹ بال ٹیم کی بس میں دھماکے سے کم از کم ایک کھلاڑی زخمی ہوا ہے۔
زخمی ہونے والے کھلاڑی مارک بارٹرا کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکے سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے والے عملہ بھی موقعے پر پہنچ گیا تھا۔
ٹیم کی جانب سے جرمن زبان میں کیے گئے ٹویٹس کے مطابق کوئی اور کھلاڑی زخمی نہیں ہوا ہے۔
ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کے ارد گرد کوئی خطرہ نہیں ہے۔
موناکو کے خلاف ہونے والا پہلے سے مقرر کردہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب یہ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔
جائے وقوعے سے حاصل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کی کھڑکی کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات تاحال واضح ہیں تاہم انھوں نے کہا کے سٹیڈیم میں موجود شائقین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی