آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹرمپ نے سٹیو بینن کو قومی سلامتی کونسل سے ہٹا دیا
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سینئیر سٹریٹیجسٹ سٹیو بینن کو امریکی کی قومی سلامتی کونسل سے ہٹا دیا ہے۔
سٹیو بینن کو ہٹانے پر وائٹ ہاؤس کا کہنا کہ ان کے عہدے کو کم نہیں کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے پر مقرر کیے گئے مائیکل فلن پر نظر رکھنے کے لیے سٹیو بینن کو قومی سلامتی کونسل میں جگہ دی گئی تھی۔
مائیکل فلن کو رواس برس فروری میں قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
امریکہ میں قومی سلامتی کونسل صدر کو قومی سلامتی اور غیر ملکی معاملات پر مشورہ دینے کا کام کرتی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے بدھ کو صدارتی ایگزیکٹو آرڈر کا اعلان نہیں کیا، یہ صرف ایک ریگولیٹری فائلنگ کے ذریعے سامنے آیا۔
قومی سلامتی کونسل میں کیے گئے ایڈجسٹمنٹ کے بعد سی آئی اے ڈائریکٹر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سربراہ کو دوبارہ کونسل کی سربراہ کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے پہلے 27 جنوری کو سٹیو بینن کو قومی سلامتی کونسل میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ فوج کے چيفس آف سٹاف کا درجہ کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر واشنگٹن کی خارجہ پالیسی اور سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ پرکافی تنقید ہوئی تھی۔