پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کا تہوار

جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر میں موسمِ بہار کی آمد کے موقع پر ہولی کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔

ہولی

،تصویر کا ذریعہRIZWAN TABASSUM

،تصویر کا کیپشنگذشتہ روز دنیا بھر کی طرح پاکستان میں رنگوں کا ہندو تہوار ہولی منایا گیا۔ ایک تقریب میں پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار بدی پر نیکی کی فتح کی یاد دلاتا ہے۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہRIZWAN TABASSUM

،تصویر کا کیپشنڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے آگاہ کیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم نواز شریف منگل کو کراچی میں منعقدہ ہولی کی ایک تقریب میں شریک ہونگے۔ یاد رہے کہ دو سال قبل نواز شریف نے دیوالی کی تقریب میں شرکت کی تھی جو کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقعہ تھا کہ کسی وزیر اعظم نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار میں شرکت کی ہو۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہHindustan Times

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں موسمِ بہار کی آمد کے موقع پر ہولی کی تقریبات شروع ہو جاتی ہیں۔ ہندو روایات کے مطابق یہ تہوار ہر موسم سرما کے آخری ایام میں پورے چاند کی رات کو منایا جاتا ہے۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہHindustan Times

،تصویر کا کیپشنہولی کے تہوار پر ایک دوسرے کے پر مختلف رنگ پھینک کر خوشیوں کا اظہار کیا جاتا ہے۔ انڈیا میں ہولی کا تہوار ہر سال انتہائی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہAnadolu Agency

،تصویر کا کیپشنہولی کی مقبولیت دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔ نیپال میں سیاحوں سمیت مقامی آبادی اس تہوار کو مناتی ہے۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہPRAKASH MATHEMA

،تصویر کا کیپشنرنگوں سے بھرپور اس تہوار میں حسب روایت ہر عمر کے لوگوں نے حصہ لیتے ہیں۔ اس تصویر میں نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہولی کی ایک تقریب دیکھی جا سکتی ہے۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہNurPhoto

،تصویر کا کیپشنہولی کا تہوار مغربی ممالک میں بھی مقبولیت اختیار کر رہا ہے۔ امریکہ کے مختلف شہروں میں انڈین برادری کے ساتھ ساتھ اب سفید فام لوگ بھی ہولی مناتے ہیں۔
ہولی

،تصویر کا ذریعہNurPhoto

،تصویر کا کیپشننیویارک میں ہر سال ہولی کی ایک بڑی تقریب منعقد کی جاتی ہے جہاں مختلف قومیت کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔