دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے کے مختلف انداز

محبت کی علامت کے حامل تحائف اور سرخ گلابوں کے اس تہوار کو دنیا بھر میں مختلف انداز میں منایا جاتا ہے۔

ویلنٹائن ڈے

،تصویر کا ذریعہALEKSANDER KOZMINSKI

،تصویر کا کیپشنویلنٹائن ڈے کا آغاز قدیم روم میں ہوا تھا جہاں اسے یومِ تولید یا بارآوری کے طور پر منایا جاتا تھا۔ اس کو منانے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
ویلنٹائن ڈے

،تصویر کا ذریعہKHALED ELFIQI

،تصویر کا کیپشنبعض مسلم اکثریت والے ملکوں میں اسے اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا۔ یہاں ایک مصری دکاندار اس موقعے پر کاروبار کی تیاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویلنٹائن ڈے

،تصویر کا ذریعہHEDAYATULLAH AMID

،تصویر کا کیپشنویلنٹائن ڈے کے موقع پر گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے دکاندار خصوصی انتظامات کر رکھتے ہیں۔ یہی منظر افغانستان میں ایک دکان کا ہے۔
ویلنٹائن ڈے

،تصویر کا ذریعہDANIEL IRUNGU

،تصویر کا کیپشناس موقعے پر کینیا کے دارالحکومت نائروبی میں خواتین کے ایک جیل میں قیدیوں کے لیے ایک مقامی صحافی نے خصوصی پھول بھیجے۔
ویلنٹائن ڈے

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنغزہ پٹی کے مرکزی شہر غزہ میں بھی یہ تہوار منایا گیا
ویلنٹائن ڈے

،تصویر کا ذریعہM.A.PUSHPA KUMARA

،تصویر کا کیپشنسری لنکا میں بھی قدامت پسند حلقوں میں یہ تہوار منانے کو برا سمجھا جاتا ہے۔
ویلنٹائن ڈے

،تصویر کا ذریعہMOHAMMED HUWAIS

،تصویر کا کیپشنیمنی دارالحکومت صنعا میں ایک لڑکا چند پھول بیچنے کے لیے کوشاں ہے۔