آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتےلاعلم تھے
1۔ کتے اپنے مالک کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتے ہیں۔
2۔ قطر سنہ 2022 میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے ہر ہفتے 50 کروڑ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔
3۔ ہولوکوسٹ کے دور میں ایک برطانوی شخص آٹھ مختلف کانسنٹریشن کیمپس (عقوبت خانوں) سے بچ آيا۔
4۔ بڑی کمپنیوں میں تجارت کے متعلق نئے نئے خیالات کو پیش کرنے کے لیے 'مائن کرافٹ' کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
5۔ پتھر کے عہد کی شباہت والے سینکڑوں مٹی کے قدیم نمونے ایمیزون کے رین فارسٹ میں ملے ہیں۔
6۔ مچھلیوں جیسی جلد والی چھپکلیاں اپنے شکاری سے بچنے کے لیے اپنی جھلیاں اور جلد اتار بھاگتی ہیں۔
7۔ دنیا کے تمام کروز جہازوں پر کام کرنے والوں میں سے تقریباً ایک تہائی کام کرنے والے فلپائن سے تعلق رکھتے ہیں۔
8۔ ابھی تک انسانوں کے استعمال سے ایک بھی فوسل پر مبنی ایندھن ختم نہیں ہوا ہے۔
9۔ لنگ فش عام طور پر سو سال زندہ رہتی ہیں۔
10۔ سپر بول نشریات میں 23 فیصد اشتہار ہوتے ہیں۔