آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ذاتی معلومات منکشف ہونے پر آکسفورڈ کالج کی معذرت
آکسفورڈ یونیورسٹی کے تحت چلنے والے ایک کالج نے طلبا کے داخلے مسترد کیے جانے کی اطلاع دینے کے لیے کی گئی ای میل میں تمام تر طلبا کی تفصیلات بھیجے جانے کے واقعے کے بعد معذرت کی ہے۔
ہیرٹفورڈ کالج نے مسترد کیے جانے کی ای میلز کیں تاہم ان کے ساتھ تمام ناکام امیدواروں کے نام ، پتے اور مضمون سے متعلق تصفیلات بھی شامل کر دیں۔
کالج نے اس واقعے کے فوراً بعد پرنسپل وِل ہیوٹن کو مطلع کر دیا تھا جنہوں نے تمام طلبا سے اس ای میل کو ڈیلٹ کرنے کو کہا ہے۔
کم از کم 200 طلبا کو مسترد کیے جانے کے خطوط بھیجے گئے ہیں۔
کالج کے پرنسپل نے جو ایک مصنف، براڈ کاسٹر اور ماہر اقتصادیات بھی ہیں، ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم تمام متاثرہ لوگوں سے معذرت کرتے ہیں جن کے لیے یہ غلطی پریشانی کا باعث بنی۔‘
’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسی کوئی غلطی دوبارہ نہ ہو جس میں لوگوں کی ذاتی معلومات کا ذکر ہو۔‘