ستاروں سے بھری آسماں کی مانگ

انڈونیشیا کے جزیرے مشرقی جاوا میں فعال آتش فشاں برومو کے اوپر ہزاروں ستارے جگمگاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ ’ٹائم لیپس‘ تصویر ملیشیائی فوٹوگرافر گرے چاؤ نے لی ہے۔ انھوں نے جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف حصوں میں رات کے مناظر کی دلفریب تصویر کشی کی ہے۔

ایک ناکارہ کشتی کہکشاں کے سائے تلے۔ چاؤ نے یہ تصویر اپنے آبائی قصبے تیرنگانو میں لی۔

ملیشیا کے کیمرون پہاڑ میں سبزیوں کے ایک فارم کے اوپر رقص کناں کہکشاں۔

ہماری زمین نظامِ شمسی کا حصہ ہے جو مرغولے دار کہکشاں کے ایک کنڈل میں واقع ہے۔ اس کہکشاں میں ہمارے سورج کی طرح کے کم از کم ایک کھرب ستارے موجود ہیں۔

طلوعِ آفتاب سے کچھ ہی لمحے قبل لی جانے والی اس تصویر میں انڈونیشیا کے کاواہ ایجن آتش فشاں کا ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

چاؤ کہتے ہیں کہ جب انھوں پہلی بار کہکشاں دیکھی تو ایسا لگا جیسے وہ کسی فلم کا منظر دیکھ رہے ہوں۔ ’رات کی حسین و دلکش حقیقت کو کیمرے میں قید کر لینا بہت زبردست تجربہ ہے۔‘

ملیشیا کے جزیرے بورنیو میں کوہ کنابالو کے اوپر بادلوں سے جھلکتی کہکشاں کا ایک منظر۔

چاؤ کہتے ہیں کہ انھیں یہ تصویر لینے کے لیے کیمرے کا ساز و سامان اٹھا کر پہاڑ کی آٹھ کلومیٹر چڑھائی چڑھ کر یہاں پہنچنا پڑا۔ کوہ کنابالو کا یہ مقام سطحِ سمندر سے ساڑھے 13 ہزار فٹ بلند ہے۔

تمام تصاویر کے حقوق محفوظ ہیں۔