انڈونیشیا میں زلزلے سے تباہی

انڈونیشیا کے شمالی صوبے آچے میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے باعث کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئی ہیں۔

انڈونیشیا زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے شمالی صوبے آچے میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئی ہیں۔
انڈونیشیا زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق بدھ کی صبح آنے والے زلزلے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ درجنوں افراد ملبے تلے پھنسے ہو سکتے ہیں۔
انڈونیشیا زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 بتائی جا رہی ہے اور بہت سے لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر کھلے آسمان تلے آ گئے ہیں۔
انڈونیشیا زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے قبل آچے صوبے میں سنہ 2004 میں 9.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کی وجہ سے سونامی کی لہریں بھی اٹھی تھیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔
انڈونیشیا زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے قبل آنے والے زلزلے میں ملک کے شمالی صوبے میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
انڈونیشیا زلزلہ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشنزلزلے کا مرکز سماترا جزیرے میں سگلی شہر کے پاس بتایا گیا ہے جس میں درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔