آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
عراق کی یزیدی برادری کی دو خواتین کے لیے سخاروف ایوارڈ
عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی جنسی غلامی سے بھاگنے والی دو یزیدی خواتین نے یورپ میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا سخاروف ایوارڈ جیت لیا ہے۔
دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے سنہ 2014 میں ہزاروں یزیدی خواتین کو اغوا کر کے جنسی غلامی پر مجبور کر دیا تھا۔ ان خواتین میں نادیہ مراد اور لامیا اجی بشر بھی شامل تھیں۔
دونوں خواتین دولت اسلامیہ کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں اور اب یزیدی برادری کے حق میں مہم چلا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سخاروف ایوارڈ ایک سوویت سائنسدان اور باغی آندرے سخاروف کی یاد میں ہر سال دیا جاتا ہے۔
یورپی پارلیمان میں الائنس آف لبرلز اینڈ ڈیموکریٹس فار یورپ (ایل ایل ڈی ای) کے سربراہ کا سخاروف ایوارڈ کے فاتحین کے بارے میں کہنا تھا کہ دونوں خواتین نے درندگی کے دوران ناقابل یقین بہادری کا مظاہرہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ دونوں خواتین کو سخاروف ایوارڈ 2016 سے نوازا گیا ہے۔
گذشتہ برس کا سخاروف ایوارڈ ایک سعودی بلاگر رائف بداوی کو دیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ رائف بداوی کو 'توہین اسلام' کے جرم میں دس سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔