آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
روسی لڑکی سیلفی لینے کی کوشش میں ہلاک
ایک روسی لڑکی بالکونی پر چڑھ کر سیلفی لینے کی کوشش میں نیچے گر کر ہلاک ہو گئی ہے۔
12 سالہ اوسانکا بی 17ویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی ریلنگ پر بیٹھ کر سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھیں۔
انھوں نے اپنی ماں سے کہا تھا کہ وہ چہل قدمی کے لیے جا رہی ہیں لیکن اس کی بجائے بالکونی میں پہنچ گئیں۔
پولیس کے مطابق اوسانکا نے تصویر لینے کے بعد اسے اپنی سہیلی کو بھیج دیا، لیکن اس کے بعد توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نیچے گر گییں۔
اطلاعات کے مطابق ان کی دوست نے محسوس کیا کہ تصویر خطرناک جگہ سے لی گئی ہے اور انھوں نے اوسکانکا کو فون کرنے کی کوشش کی۔
جب جواب نہیں ملا تو انھوں نے تصویر اوسکانکا کی ماں کو بھیج دی۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ایک راہگیر نے اوسانکا کی لاش کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حالیہ برسوں میں خطرناک جگہوں سے سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا شوق بڑھتا جا رہا ہے۔
روس میں سیلفی سے متعلق کئی ہلاکتوں کے بعد گذشتہ برس حکومت نے اس بارے میں آگہی کی مہم شروع کی تھی۔
پچھلے سال ایک 17 سالہ روسی نوجوان نو منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک ہو گئے تھے۔
اوسانکا کے چچا نے سوشل میڈیا پر لکھا: 'وہ بڑی مہربان لڑکی تھی۔ وہ اچھی طالبہ تھی اور سکول میں اس کے کوئی مسائل نہیں تھے۔ وہ رقص اور انگریزی کی کلاسیں لے رہی تھی۔'