آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
معاہدوں سے متعلق نظریے پر معاشیات کا نوبل انعام
برطانیہ نژاد ماہر معاشیات کو اولیور ہارٹ اور فِن لینڈ کے بینگٹ ہومسٹروم کو معاہدوں سے متعلق ان کے نظریے پر معاشیات کے شعبے میں نوبل کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
نوبل انعام کا فیصلے کرنے والے ججوں کے مطابق ان کا کام نے بینکاری اور کمپنیوں کے دیوالیہ قرار دیے جانے سے متعلق قانون سازی اور سیاسی قوانین کے لیے انٹیکچوئل بنیاد فراہم کی ہے۔
ان دو معیشت دانوں کو نوبل کمیٹی کی طرف سے اسی لاکھ سویڈش کرونا یا سات لاکھ 44 ہزار پاؤنڈ دیے جائیں گے۔
مسٹر ہارٹ کو نوبل انعام ملنے کی خبر صبح چار بج کر 44 منٹ پر دی گئی۔ مسٹر ہومسٹروم کا کہنا ہے کہ وہ نوبل انعام ملنے پر حود کو ’بہت خوش قسمت‘ اور ’مشکور‘ سمجھتے ہیں۔
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کا کہنا ہے کہ اولیور ہارٹ اور بینگٹ ہومسٹروم کا کم حقیقی معاہدوں اور اداروں کو سمجھنے کے لیے بہت اہم ہے۔
اکیڈمی کا کہنا ہے کہ ان کا کام معاہدوں کے ڈیزائن میں ممکنہ خطرات کی نشاندہی کر سکتا ہے۔
67 سالہ ہومسٹروم موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا کے بورڈ کے سابق ممبر بھی ہیں۔ آج کل وہ مسیچیوسٹس انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں معاشیات اور مینیجمنٹ کے پروفیسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
دوسری طرف سنہ 1948 میں پیدا ہونے والے اولیور ہارٹ امریکی کی ہارورڈ یونیورسٹی میں بڑھاتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے پہلے توقع کی جا رہی تھی کہ عالمی بینک کے نئے چیف اکانومسٹ پال رومر نوبال انعام جیتیں گے۔