BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 March, 2006, 21:45 GMT 02:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی کی سنچری یاد رہے گی

سنگاکارا پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں
سنگاکارا پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں
سری لنکا کے نائب کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین کمار سنگا کارا پاکستان کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں185 رنز کی شاندار اننگز پر بہت خوش ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف ڈیڑھ سال قبل کراچی ٹیسٹ میں انہوں نے تین ہندسوں کی جو اننگز کھیلی تھی وہ انہیں یاد رہے گی۔

جب سنگاکارا سے پاکستان کے خلاف بنائی گئی تین سنچریوں میں سے کسی ایک اچھی اننگز کا چناؤ کرنے کے لیئے کہا گیا تو ان کا جواب تھا بے شک185 رنز کی یہ اننگز بھی بڑی اہم ہے لیکن کراچی ٹیسٹ کی سنچری اس لیئے انہیں اچھی لگتی ہے کہ وہ انہوں نے مشکل صورتحال میں کھیلی تھی۔ سری لنکن ٹیم کو دوسو رنز کے خسارے کا سامنا تھا گوکہ وہ ٹیسٹ پاکستان جیت گیا تھا لیکن کڑے وقت میں انہوں نے سنچری بنائی تھی جو انہیں یاد ہے۔

کمار سنگاکارا پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری بھی بناچکے ہیں۔ اپنی دوسری ڈبل سنچری پندرہ رنز کی کمی سے مکمل نہ کرنے کا انہیں افسوس ہے۔

185کی اننگز کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ دوسری اننگز میں وکٹ بیٹنگ کے لیئے آسان ہوگئی تھی وہ کپتان جے وردھنے کے82 رنز کو اپنی سنچری سے بھی قیمتی قراردیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جے وردھنے کی سنچری ہونی چاہئے تھی۔ جے وردھنے اور64 رنز بنانے والے سماراویرا نے ان کا عمدگی سے ساتھ دیا اور انہیں پریشر سے دور رکھا۔

ٹیسٹ میں چار ہزار اور ون ڈے میں تقریبًا پانچ ہزار رنزبنانے والے سنگاکارا نے گروسنہا کے بعد خود کو قابل اعتماد ون ڈاؤن بیٹسمین ثابت کردکھایا ہے۔

سنگاکارا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا کولمبو ٹیسٹ جیتنا بہت بڑی بات ہوگی کیونکہ اتنے بڑے ہدف کے تعاقب میں کسی بھی ٹیم کی وکٹیں گرتی رہتی ہیں اور پریشر اس پر رہتا ہے۔ اسوقت میچ سری لنکا کی گرفت میں ہے اور وہ جیت کے لیئے مرلی دھرن کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن تیز بولرز مالنگا اور فرویز ماہروف کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

ان کے خیال میں ماہروف اور اپل تھارنگا سری لنکن کرکٹ کا مستقبل ہیں ان میں بڑا کرکٹر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد