’تین ہفتوں میں فٹ ہو جاؤں گا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر شعیب اختر کا دعوی ہے کہ وہ دو مہینوں میں نہیں بلکہ صرف تین ہفتوں میں فٹ ہو جائیں گے۔ دنیا کے تیز ترین بالرز میں سے ایک شعیب اختر نے آسٹریلیا میں ہونے والے اپنے دونوں گھٹنوں کے آپریشن کے بعد جمعرات سےلاہور میں اپنی فٹ نس کی بحالی کے لیے ورزش کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین ہفتوں میں وہ بالنگ شروع کر دیں گے اور ایک ماہ میں اپنے صحیح ردھم میں آ جائیں گے۔ شعیب کے مطابق انگلینڈ کے خلاف جون میں ہونے والی سیریز کے لیے وہ مکمل فٹ ہوں گے۔ شعیب اختر کے مطابق ان کا یہ آپریشن کوئی بہت سیریس آپریشن نہیں تھا اور اس سے ان کے کیریئر اور بالنگ پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پانچ چھ سال تک مزید بالنگ کروا سکتے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ انہوں نے ہلکی پھلکی ورزش کا آغاز کر دیا ہے جس میں جسم کے اوپری حصے کی ورزش اور سٹریچنگ وغیرہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے وہ سائیکلنگ، تیراکی اور جم میں دوسری ورزشوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ گھٹنے کے آپریشن سے ان کا کیریئر متاثر ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن سے ان کے لمبے رن اپ میں بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ شعیب نے کہا کہ اب وہ منتخب میچوں میں ہی بالنگ کیا کریں گے تاکہ اپنی فٹ نس برقرار رکھیں اور ٹیم کو میدان میں زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا سکیں۔ شعیب اختر نے بتایا کہ ان کے آسٹریلوی معالج ڈاکٹرڈیوڈینگ نے انہیں بتایا ہے کہ ان کے گھٹنوں کا آپریشن کامیاب ہوا ہے اور اس میں ایسی کوئی خرابی نہیں تھی جو ان کے کیریئر پر اثر ڈالے۔ اپنے ٹخنے کی تکلیف کے بارے میں شعیب اختر نے کہا کہ ٹخنے کی چوٹ بھی تیزی سے بہتر ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ان کے آسٹریلوی معالج نے انہیں بتایا کہ ان کے ٹخنے ان کے آسٹریلوی حریف فاسٹ بالر بریٹ لی سے زیادہ مضبوط ہیں تو وہ بہت خوش ہوئے۔ شعیب اختر جنہوں نے پاکستان میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سترہ وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا اپنے ٹخنے اور گھٹنے میں تکلیف کے سبب بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز نہ کھیل سکے اور سری لنکا میں جاری پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔ | اسی بارے میں شعیب اختر کی واپسی08 February, 2006 | کھیل شعیب اختر پھر ان فٹ ہوگئے10 February, 2006 | کھیل شعیب اختر ون ڈے سیریز سے باہر12 February, 2006 | کھیل ’شعیب کی شمولیت نا ممکن‘17 February, 2006 | کھیل ’شعیب کی کمی محسوس ہوئی‘20 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||