BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 February, 2006, 16:31 GMT 21:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اختر علاج کے لیے روانہ

شعیب اختر
’اگر وہ وکٹیں اچھی ہوتیں تو ہم ان میں بھی بھارت کو ہرا سکتے تھے‘
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر شعیب اختر جمعہ کے روز آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنے گھٹنے اور ٹخنے کا علاج کروائیں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستانی بالر بھارت کے خلاف کراچی میں ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ اور ایک روزہ مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکے۔

بعد ازاں ان کے گھٹنے میں بھی تکلیف بڑھ گئی اور لاہور میں ڈاکٹروں کے ایک پینل نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد ان کے لیے بیرون ملک علاج کی تجویز دی۔

شعیب اختر نے روانگی سے پہلے کہا کہ وہ پاکستان میں ہونے والے اپنے تمام ٹیسٹ اور پی سی بی کے ڈاکٹروں کے پینل کی رپورٹیں ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہاں ڈاکٹر ڈیوڈ ینگ نے اگر مناسب سمجھا تو مزید ٹیسٹ ہوں گے اور اس کے بعد آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

شعیب اختر نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ پاکستان کے دورہ انگلینڈ تک مکمل صحتیاب ہو جائیں گے اور ٹیم کو اپنی خدمات دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ شعیب اختر کے بائیں گھٹنے میں تکلیف کی تشخیص پی سی بی کے میڈیکل پینل نے کی جبکہ شعیب کا کہنا ہے کہ ان کے دائیں گھٹنے میں بھی تکلیف ہے جس نے انہیں کافی عرصے سے تنگ کر رکھا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ اس تکلیف کے باوجود وہ صرف ٹیم کی خاطر کھیلتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کے دونوں گھٹنوں میں تکلیف نہ ہوتی تو وہ ضرور ایک روزہ مقابلے میں بھی ٹیم کے لیے کھیل کر کامیابی دلانےکی بھر پور کوشش کرتے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھارت کے خلاف لاہور اور فیصل آباد کے ٹیسٹ میچوں میں وکٹیں حاصل کرنے کے لیے بہت زور لگایا لیکن وکٹیں اتنی بے جان تھیں کہ کامیابی نہ مل سکی۔ ’اگر وہ وکٹیں اچھی ہوتیں تو ہم ان میں بھی بھارت کو ہرا سکتے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز اور سری لنکا کے خلاف مارچ میں ہونے والی سیریز میں نہ کھیلنے کا انہیں افسوس ہے لیکن انہیں امید ہے کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ٹیم اچھا کھیلے گی اور جیتے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی نظریں اب انگلینڈ کے خلاف جون کے مہینے میں ہونے والی سیریز پر مرکوز ہیں۔

اسی بارے میں
شعیب اختر کی واپسی
08 February, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد