BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 September, 2005, 17:21 GMT 22:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا نہیں جاؤں گا: انضمام الحق

’جو ٹیم فیورٹ ہوتی ہے اس پر دباؤ زیادہ ہوتا ہے‘
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں ہونے والےکرکٹ ٹیموں کے کپتانوں کے اجلاس میں شرکت کے لیے نہیں جائیں گے۔

انضمام الحق نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں شرکت سے ان کے کافی دن ضائع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ’ آسٹریلیا جانے کے لیے چھ سے سات دن درکار ہیں اور چونکہ لاہور میں انگلینڈ سیریز کے لیے کیمپ لگا ہے اور میں اتنے دنوں کے لیے کیمپ چھوڑ کر جانے کے لیے تیار نہیں ہوں‘۔

سپر سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف عالمی الیون میں منتخب ہونے کی صورت میں کیا وہ آسٹریلیا جائیں گے؟ اس ضمن میں انضمام کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ وہ شامل کیے جانے کے بعد کریں گے۔

انضمام کو عالمی الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کل یعنی بدھ کو متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر سلیم الطاف کے بقول انضمام کے کپتانوں کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں کسی اور کو بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انگلینڈ کی اعلان کردہ کرکٹ ٹیم کے بارے میں انضمام کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک اچھی اور متوازن ٹیم کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں تین سپنرز رکھے گئے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ ان سے مکمل طور پر فائدہ بھی اٹھا سکیں کیونکہ اگر ہمارے فاسٹ بالر فٹ ہوئے اور شبیر احمد کا مسئلہ حل ہو گیا تو ہم سپن وکٹیں نہیں بنائیں گے بلکہ ہم تیز وکٹیں بھی بنا سکتے ہیں۔

انضمام نے تسلیم کیا کہ انگلینڈ کی ٹیم کے فاسٹ بالرز بھی عمدہ ہیں اور اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے پاک انگلینڈ سیریز میں انگلینڈ کو فیورٹ کہا جا سکتا ہے۔

انضمام نے کہا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے کھلاڑیوں کا حوصلہ پست ہو بلکہ وہ ایک مضبوط ٹیم سے جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ ویسے بھی جو ٹیم فیورٹ ہوتی ہے اس پر دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد