چندرپال کی آنکھوں کے نیچے کیا؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چندرپال کی آنکھوں کے نیچے یہ دو کالے کالے نشان کیا ہوتے ہیں۔ پہلے مجھے لگتا تھا کہ یہ ویسٹ انڈیز کے کسی ملک یا کرکٹ کے کلب کا کوئی نشان ہے۔ لیکن باربیڈوس آ کر پتا چلا کہ یہ کچھ اور ہی چیز ہے۔ تو جناب یہ دو کالے کالے ترچھے نشان دراصل ’اینٹی گلیئر‘ سٹرپ ہیں یعنی سورج کی چمک کو کم کرنے والی سٹرپ۔ چندرپال کے مطابق یہ سٹرپ انہیں کیریبین کی سخت دھوپ کی چمک یا تیز روشنی میں گیند کو ٹھیک طریقے سے دیکھنے میں مدد کرتی ہے اور اس طرح ان کی توجہ گیند سے نہیں ہٹتی۔ بہت زیادہ غیر روایتی طریقے سے بیٹنگ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کپتان جو کہ باربیڈوس میں پاکستان کے ساتھ دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 92 اور دوسری میں 153 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے کافی عرصے سے یہ سٹرپس پہن رہے ہیں اور ان کے دیکھا دیکھی اب ڈیون سمتھ اور دیو نارائن بھی اینٹی گلیئر سٹرپ پہننے لگے ہیں۔ اس طرح کی سٹرپس دراصل امریکہ میں امیریکن فٹ بال کے کھلاڑی پہنتے ہیں اور وہاں یہ عام ہے۔ لیکن کرکٹ میں اب تک یہ تین کھلاڑی ہی ہیں جو یہ سٹرپ پہن رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||