احمد آباد میں کھیلنے پر راضی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان بھارت کے ساتھ احمد آباد میں ون ڈے کھیلنے پر راضی ہوگیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین شہریارخان نے جمعہ کوبی بی سی کو بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی احمد آباد میں ون ڈے کھیلنے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو مطلع کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم چند روز کی تاخیر سے بھارت جائے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ دورے کا پروگرام از سر نو مرتب کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے احمد آباد میں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد جمعرات کو بھارت نے احمد آباد میں ون ڈے کی تجویز پیش کی تھی۔ پاکستان نے سلیم الطاف کو ٹیم منیجر بھی مقرر کردیا ہے جو اس وقت پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||