BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 January, 2005, 14:48 GMT 19:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امدادی کرکٹ میچوں کا اہتمام

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ
یہ میچ آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے
سمندری زلزلے سے پھیلنے والی تباہی سے نمٹنے اور متاثرہ افراد کی امداد کے لیے دو ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیم آئی سی سی الیون اور ایشیا الیون کے درمیان ہوگا۔ امکان ہے کہ ان میچوں میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے اور اس سے حاصل شدہ رقم سمندری طوفان سے متاثرہ ممالک کو دی جائے گی۔

اس سیریز کا پہلا میچ دس جنوری کو آسٹریلیا کے ملبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ فروری کے وسط میں ہوگا اور اس کے لیے جگہ کا تعین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرے گی۔ ایشیائی کرکٹ کونسل کے صدر جگموہن ڈالمیا نے کہا کہ ایشیائی ٹیم کی سلیکشن ہندوستان، پاکستان اور سری لنکا کے سلیکشن کمیٹیوں کے چیئرمین کریں گے۔

ڈالمیا نے بتایا کہ کہ پہلے میچ سے حاصل شدہ رقم عالمی تنظیم ’ورلڈ ویژن‘ کو دی جائے گی جو متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو کھانا اورروزمرہ کی زندگی میں کام آنے والی ضروری اشیاء فراہم کررہی ہے۔

اسی دوران لندن میں آ ئی سی سی کے صدر احسان مانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرکٹ کی دنیا میں زبردست خیرسگالی کے جذبات کے سبب ہی اتنے مختصر وقت میں ان میچوں کا اہتمام ممکن ہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح سمندری طوفان سے کرکٹ برادری کو بھی صدمہ پہنچا ہے اور اس سانحے میں ہم امداد کے خواہاں ہیں۔

مسٹر مانی کے مطابق ان مجوزہ میچوں اور دیگر ذرا‏ئع سے کئی ملین ڈالر جمع کیے جاسکیں گےجو متاثرہ افراد کی مدد کے کام آئیں گے۔

اس کے علاوہ کئی کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر بھی امداد میں حصہ لیا ہے۔ کئی فلمی شخصیات پہلے ہی سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد