’ہم شاید اگلا میچ بھی ہار جائیں ‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ٹیم کے کپتان سروو گنگولی نے کہا ہے کہ بھارت آسٹریلیا کے خلاف موجودہ سیریز کا تیسرا میچ بھی شاید ا س لیے ہار جائے کیونکہ میچ ایک ایسی وکٹ پر کھیلا جائے گا جو فاسٹ بولروں کے لیے بہت مدد گار ہو گی۔ منگل کو شروع ہونے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں بھارت سب سے ماہر بلے باز سچن تندولکر بھی کھیلیں گے۔ سچن تندولکر کہنی میں تکلیف کی وجہ سے پچھلے کئی مہینوں سے کرکٹ نہیں کھیل سکے ہیں۔ بھارت کے کپتان سروو کنگولی نے کہا ہے کہ انہوں نے ناگ پور میں وکٹ تیار کرنے والے سے کہا تھا کہ وہ ایسی وکٹ تیار کریں جو سپن باولروں کے لیے مددگار ہو لیکن ان کی بات پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔ کنگولی نے کہا ہے کہ سپن بولنگ بھارت کا سب سے مضبوط ہتھیار ہے لیکن وکٹ تیز باولرں کے لیے بنائی گئی ہے۔ گنگولی نے کہا کہ انہوں نے کئی دن پہلے گرونڈمین سے کہا تھا کہ وکٹ پر سے گھاس کو ختم کر دیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ گنگلولی نے کہا کہ بھارت کی طاقت اس کے سپن باولر ہیں لیکن ناگ پور میں جس طرح کی وکٹ تیار کی گئی ہے جو بھارتی بولروں کے لیے سازگار نہیں ہے۔ آسٹریلیا کے عبوری کپتان ایڈم گلگرسٹ نے ناگ پور کی وکٹ کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ آسٹریلیا کی وکٹوں جیسی ہے۔ ادھر گلین مگرا منگل سے اپنی ٹیسٹ میچ کھیلنے کی سینچری مکمل کریں گے۔ گلین مگرا اب تک نناوے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔وہ آسٹریلیا کے آٹھویں کھلاڑی ہوں گے جنہوں نے سو یا اس سے زیادہ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی ہو۔ گلین مگرا نے کہا ہے کہ بھارتی بیٹسمین سچن تندولکر کے خلاف کھیل کر ان میں بڑا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بیٹسمین کو اس کے دن پر آوٹ کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن سچن تندولکر اور برائن لارا کو آوٹ کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ بھارتی کپتان گنکولی نے کہا کہ سچن تندولکر کی واپسی کے بعد بھارتی بیٹنگ میں جس چیز کی کمی محسوس کی جا رہی تھی وہ پوری ہو جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||