BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی: آخری میچ میں بھارت کی جیت
ہاکی سیریز دوکے مقابلے چار سے پاکستان نے جیتا
ہاکی سیریز دوکے مقابلے چار سے پاکستان نے جیتا
ہاکی سیریز کے آخری میچ میں بھارت نے پاکستان کی ٹیم کو صفر کے مقابلے دو گول سے ہرا دیا ہے۔ لیکن آٹھ میچوں کی یہ سیریز دو کے مقابلے چار سے پاکستان نے جیتی ہے۔

آندھرپردیش کے دارالحکومت حیدرآباد دکن میں اتوار کے روز کھیلے جانے والے آخری میچ میں پاکستان کے خلاف دونوں گول پہلے ہاف میں ہوئے۔

بھارت کی جانب سے سندیپ پاٹل نے پہلا گول سولہویں منٹ میں اور دوسرا گول توسار کھانڈیکر نے اکیسویں منٹ میں کیا۔

اس میچ میں پاکستان کی جانب سے گول کرنے کی کوششیں ناکام رہیں، گرچہ کہ اسے پانچ پینالٹی کورنر ملے۔

بھارتی ٹیم اس سیریز میں دھن راج پِلے، پربھجوت سنگھ اور گگن اجیت سنگھ جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کے بغیر کھیل رہی تھی۔

سیریز کے پہلے میچ میں کپتان دلیپ ٹِکری زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے آج کے آخری میچ میں حصہ لیا جس کی وجہ سے بھارتی ڈیفنس میں مضبوطی دیکھی جاسکتی تھی۔

آٹھ میچوں کی سیریز کے پہلے چار میچ پاکستان میں ہوئے تھے اور چار بھارت میں۔ سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان وسیم احمد کافی خوش نظر آئے۔

وسیم احمد نے کہا: ’میں مانتا ہوں کہ ہم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ لیکن ہم نے کئی مواقع گنوائے، ہمیں پینالٹی کورنر بھی ملے لیکن ہمیں اس کا فائدہ نہیں ہوا۔‘

اس سیریز میں دو سو اڑسٹھ واں گول کرکے پاکستان کے سہیل عباس نے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد