BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 October, 2004, 15:49 GMT 20:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب کا انتخاب
انتخاب عالم پنجاب کی ٹیم کی کوچنگ کرنے پر انتہائی خوش ہیں
انتخاب عالم پنجاب کی ٹیم کی کوچنگ کرنے پر انتہائی خوش ہیں
بھارت کی ریاست پنجاب کی کرکٹ کی تنظیم ’پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن‘ نے اپنے کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مینجر انتخاب عالم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے اس فیصلے کے بعد بھارت کی حکومت نے گزشتہ تریپن سالوں میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی کوغیر معینہ مدت کا ویزا دے دیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہو گا کہ کوئی پاکستانی بھارت کی کسی ٹیم کی ’کوچنگ‘ کی خدمات انجام دے گا۔

پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشین کے صدر اندرجیت سنگھ نے موہالی میں انتخاب عالم کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ان کو پنجابی کھلاڑیوں کی تریبت کے لیے اس وجہ سے چنا گیا ہے کہ وہ ان کھلاڑیوں سے ان کی زبان میں بات کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انتخاب عالم بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی ہونے کے ناطے انہیں پنجابی کھلاڑیوں کی تربیت میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

پنجابی کھلاڑیوں کی کوچنگ کرنے کا موقع ملنے پر انتخاب عالم انتہائی خوش نظر آ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح یہ ہو گی کہ وہ ہر کھلاڑیوں کو فرداً فرواً جان جائیں اور پھر ان کی انفرادی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔

پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان میں بہت کرکٹ ٹیلنٹ موجود جس کو ڈھونڈا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان میں اس طرح کے کرکٹ روابط بین الاقوامی کرکٹ کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ موہالی میرے شہر لاہور کی طرح ہے اور ایک لمحے کے لیے بھی مجھے یہ محسوس نہیں ہوا کہ میں کسی غیر ملک میں ہوں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد