انضمام الحق گروئن کی تکلیف میں مبتلا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق زمبابوے کے خلاف ملتان میں کھیلے گئے میچ کے دوران گروئن کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انہیں یہ تکلیف بیٹنگ کے دوران ہوئی اور وہ فیلڈنگ کے لئے نہ آسکے جس کے نتیجے میں یوسف یوحنا نے قیادت کے فرائض انجام دیئے۔ پاکستانی ٹیم کے منیجر ہارون رشید کے مطابق انضمام الحق کی انجری کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور انہیں توقع ہے کہ وہ اتوار کو پشاور میں ہونے والے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ تک فٹ ہوجائیں گے۔ انضمام الحق نے ملتان کے ون ڈے کے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے73 رنز بنائے۔ وہ سچن ٹنڈولکر کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹسمین ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||