BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 04 September, 2004, 10:18 GMT 15:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا نے پھر ہرا دیا
اینڈریو سائمنڈز
سائمنڈز نے بہت جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا
چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہونے والے ’وارم اپ‘ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔

یہ میچ بہت سنسنی خیز رہا اور آخر میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب یہ لگا کہ پاکستان یہ میچ جیت سکتا ہے۔ لیکن پھر آسٹریلیا نے اپنی نیچرل گیم کھیل کر یہ ثابت کیا کہ وہ ہر مشکل میچ جیت سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کی طرف سے اس کے فاسٹ بولر کاسپروچ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے 269 رنز کے جواب میں اڑتالیس اعشاریہ دو اووروں میں259 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ یوسف یوحنا اور انضمام الحق کے 162 رن کی شراکت سے پاکستان میچ میں واپس آ گیا تھا لیکن ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں تواتر کے ساتھ گرتی رہیں اور تمام ٹیم 295 پر آؤٹ ہو گئی۔

کپتان انضمام الحق 72 رن بنا آؤٹ ہوئے جبکہ یوسف یوحنا 88 رن بنا پائے اور صرف بارہ رن سے اپنی سنچری مکمل نہیں کر سکے۔ عبد الرزاق آٹھ گیندوں پر پندرہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

معین خان کوئی رن نہ بنا سکے۔رانا نوید الحسن دو اور محمد سمیع گیارہ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والوں میں عمران فرحت گیارہ، شاہد آفریدی صفر ، شعیب ملک، دو اور یاسر حمید سینتالیس رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کاسپروچ نے پانچ جبکہ گلسپی کے حصے میں دو وکٹ آئیں۔ ایک کھلاڑی کو سائمنڈز نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیانے پاکستان کے خلاف ’ وارم اپ‘ میچ میں پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر269 رنز بنا کر270 کا ٹارگٹ دیا تھا۔

آسٹریلوی بلے باز اینڈریو سائمنڈز نے شاندار سینچری سکور کی۔پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے اینڈریو سائمنڈ نے 103 بالوں پر 104 رن بنائے۔

شعیب اختر میچ کے مہنگے ترین بالر ثابت ہوئے انہوں نے آٹھ اوورز میں 70 رن دیئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ٹرافی سے پہلے پچاس اوورز کا یہ میچ کرکٹ کے مشہور گراؤنڈ لارڈز کے مقام پر ہوا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کی آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔آسٹریلیا کی طرف سے میتھیو ہیڈن اور بی جے ہڈن نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

میتھو ہیڈن باون رن بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈی مارٹن تھے جو چھبیس رن بنا کر شیعب ملک کی گیند پر عمران فرحت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیہمن تھے جو گیارہ رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔جے کلارک اکتیس رن بنا کر شعیب اختر کی گیند پر شیعب ملک کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

میتھو ہیڈن اور ڈی مارٹن نے تیسری وکٹ کی شراکت میں پچاس سے زیادہ رن بنائے۔

محمد سمیح نے مقررہ دس اوورز میں چھپپن رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔محمد سمیع نے شروع میں گرنے والی دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

آف سپنر شعیب ملک نےدس اوورں میں 36 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
شاہد آفریدی نے نو اوورز میں چالیس رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ رانا نوید الحسن نےنو اووروں میں چھیالیس رن دیئے اور کوئی وکٹ ان کے حصے میں نہیں آئی۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ انیس کے رنز پر گری جب بی جے ہڈن کو شعیب ملک نےمحمد سمیع کی گیند پر کیچ آؤٹ کر دیا۔ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 30 کے سکور پر گری جب کپتان رکی پونٹنگ صرف چار رن بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

تیسری وکٹ 99 رنز پر گری جب اوپنر میتھو ہیڈن آؤٹ ہوئے۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈی مارٹن تھے جو 109 پر آؤٹ ہوئے ہیں۔پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیہمن تھے جو 148 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے رانا نوید الحسن اور محمد سمیع نے بولنگ کا آغاز کیا تھا۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: یاسر حمید، شاہد آفریدی، شیعب ملک، انضمام الحق، یوسف یوحنا، عبدالرزاق ، عمران فرحت معین خان، رانا نوید الحسن، محمد سمیع، اور شیعب اختر۔

آسٹریلیا کی ٹیم: میتھیو ہیڈن، بی جے ہڈن ، رکی پونٹنگ، ڈی آر مارٹن، اے سائمنڈز، ڈی ایس لہیمن، ایم جے کلارک، ایس آر واٹسن، بریٹ لی، ایم ایس کاسپروچ، اور جے این گلسپی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد