لکشمن کھیلنے کے لیے فٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے بلے باز وی وی ایس لکشمن اتوار کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں کھیلنے کے لیے جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں۔ لکشمن سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے گزشتہ میچ میں زخمی ہونے کے باعث حصہ نہیں لے سکے تھے۔ لکشمن کے گھٹنے پر چوٹ کے باعث ٹیم کی انتظامیہ نے ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کو میچ کھلایا تھا۔ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ اینڈریو لیپس نے بھی لکشمن کو فائنل کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔ بائیں ہاتھ سے بالنگ کرنے والے بھارتی تیز رفتار بالر ظہیر خان بھی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ ظہیر خان گزشتہ میچ میں سری لنکا کے خلاف کھیلے تھے جس کے آخری اوور میں بھارت نے چار رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ظہیر کے پاؤں میں ابھی بھی تھوڑا سا کھنچاؤ ہے لیکن اگلے دو روز میں وہ ورزش سے ٹھیک ہو جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||