یونیسف کی تعلیمی مہم کرکٹ کے ذریعے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے جنوبی ایشیا میں لڑکیوں کی تعلیم کی ہم کو مؤثر بنانے کے لئے کرکٹ کا سہارا لیا ہے اس سلسلے میں اس نے ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ایشیا کپ پہلا ٹورنامنٹ ہے جس سے یونیسف نے اپنی اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے فنڈ کے ریجنل کمیونیکیشن افسر مارٹن ڈیوز نے، جو ایشیا کپ کے موقع پرکولمبو میں ہیں بی بی سی کو بتایا کہ یونسیف نے کرکٹ کا انتخاب اس لیے کیا ہے کہ اس خطے میں کرکٹ کی طلسماتی کشش موجود ہے جبکہ جنوبی ایشیا میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد چھیالیس ملین ہے جن میں بڑی تعداد لڑکیوں کی ہے۔ مارٹن کا کہنا ہے کہ یونیسف لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے میں کوشاں ہے اور اس کے منصوبے مختلف ممالک میں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس مہم میں مشہور کرکٹرز بھی تعاون کریں اور انہیں یونیسف کے سفیر کے طور پر پیش کیا جائے۔ مارٹن نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ ایشیا کپ کے میچوں کے دوران اگر اس مہم کے تشہیری ہورڈنگز اسٹیڈیم میں لگانے کی اجازت مل جائے تو وہ زیادہ بہتر انداز میں اپنا پیغام عام لوگوں تک پہنچا سکیں گے۔ مارٹن اس بات پر خوش ہیں کہ بھارت کے نو ٹیسٹ کرکٹرز نے ایشیا کپ کی تیاریوں میں سے وقت نکال کر یونسیف کی اس مہم میں حصہ لیااور وہ توقع کرتے ہیں کہ دیگرملکوں کے کرکٹرز بھی ان کا اس نیک مقصد میں ساتھ دیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||