بیکھم کی ناکامی فٹبال کی نیلامی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورو کپ فٹ بال مقابلے میں استعمال ہونے والی اس گیند کی نیلامی شروع ہو گئی ہے جسے انگلینڈ کے مایہ ناز فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم پرتگال کے خلاف پینلٹی کک کے ذریعے گول میں بتدیل نہیں کر سکے تھے۔ واضع رہے کہ کوارٹر فائنل کا یہ میچ ایکسٹرا ٹائم کے بعد بھی جب دو دو گول سے برابری کے باعث فیصلہ کن نہیں ہو سکا تھا تو دونوں ٹیموں کو پینلٹی شوٹ آؤٹ کا موقع دیا گیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان ڈیوڈ بیکھم نے پہلا کک لیا لیکن گیند دائیں جانب گول پوسٹ کے انتہائی اوپر سے تماشائیوں کے درمیان جا گری۔ دلچسپ بات یہ ہوئی کہ جس تماشائی کے ہاتھ یہ گیند آئی وہ اسے لے کر اسٹیڈیم سے رفو چکر ہو گیا۔ اب اسی تماشائی نے ویب سائٹ پر اس تاریخی گیند کی نیلامی کے لیے پیش کی ہے۔ قابل ذکر بات ہے یہ کہ پہلی ہی بولی ساتھ ملین پاؤنڈ کی آئی ہے۔ اس میچ میں انگلینڈ کو شکست دیکر پرنگال سیمی فائنل میں داخل ہو گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||