BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 May, 2004, 16:25 GMT 21:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پاک، انڈیا ہاکی: بڑی آمدنی ہوگی‘

News image
انڈیا اور پاکستان روایتی کھیل کھیلتے ہیں
اس سال ستمبر اکتوبر میں ہونے والی پاک بھارت ہاکی سیریز کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ریکارڈ آمدنی کی توقع ہے۔

یہ بات پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر نوید حیدر خان نے سوموار کو بھارت روانگی سے قبل کہی۔

آٹھ میچوں پر مشتمل پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ ہاکی سیریز پانچ سال کے وقفے کے بعد کھیلی جا رہی ہے جس کے چار میچ پاکستان میں اور چار میچ بھارت میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری برگیڈیئر مسرت اللہ خان نے چند روز پہلے اس سیریز کے لیے مجوزہ تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔اب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مارکیٹنگ ڈاریکٹر نوید حیدر انڈین ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جوتی کمارن سے مل کر ان تاریخوں کو حتمی شکل دیں گے۔

پاکستان میں ہونے والے چار میچوں کے لیے ستائیس ستمبر کراچی میں، انتیس ستمبر کوئٹہ میں، یکم اکتوبر پشاور میں اور تین اکتوبر لاہور میں میچز منعقد کرانے کی تجویز ہے۔

بھارت میں ہونے والے میچوں کے لیے آٹھ، دس، بارہ اور چودہ اکتوبر کی تاریخوں کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ میچ بھارت کے کن شہروں میں ہوں گے اس کے لیے انڈین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ابھی کوئی نام نہیں آئے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مارکیٹنگ مینجر نے بھارت روانگی سے قبل بتایا کہ پی ایچ ایف کو اس سیریز کی ٹائٹل سپانسر شپ کے لیے متعدد کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے پیشکشیں ہوئیں ہیں اور وہ بھارت جا کر ان کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ بہترین پیشکش کو دیکھ کر معاہدہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں میں ہونے والے چار چار میچوں میں ٹائٹل سپانسر شپ ایک ہی کمپنی کی ہو گی۔

نوید حیدر کے بقول پاک بھارت ہاکی سیریز کی ٹائٹل سپانسر شپ کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ہدف کم سے کم ایک ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ شریک سپانسر شپ اس کے علاوہ ہے لہذاہمیں امید ہے کہ اس سیریز سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ریکارڈ آمدنی ہو گی۔

حال ہی میں ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کو نشر کرنے والے سپورٹس ٹیلی ویژن چینل ٹین سپورٹس نے پاک بھارت ہاکی سیریز کو نشر کرنے کے لیے بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پیشکش کی ہے۔

نوید حیدر خان کے بقول ٹین سپورٹس کی یہ پیشکش اب تک پاکستان کی ہاکی کی تاریخ میں سب سے بہترین پیشکش ہے اور اس پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اس معاہدے کو طے کرنے کا بھی عندیہ دیاہے چنانچہ کرکٹ میچوں کے بعد اب لوگ ٹین سپورٹس پر دو روایتی حریفوں کو ہاکی کے میدان میں بھی دیکھیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد