BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 May, 2004, 03:39 GMT 08:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ بورڈ پر عمران خان کا غصہ

News image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے فاسٹ بولر شعیب اختر سے ’روا رکھے گئے سلوک‘ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام کے بعد عمران خان نے کہا کہ اگر وہ شعیب اختر ہوتے تو وہ ان تمام افراد کو عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا کرتے جنہوں نے بقول عمران خان کے ان کی کردار کشی کی اور فٹنس سے متعلق الزامات لگائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ بہانہ تھا کیونکہ پہلے شوکت خانم سپتال اور پھر ڈرہم کاؤنٹی کی میڈیکل رپورٹس نے شیعب اختر کی انجری ثابت کردی۔

’ کیا کسی نے شعیب اختر سے معافی مانگی۔ وہ جب پاکستان ٹیم میں واپس آکر کھیلے گا تووہ یہ بات یقینا سوچے گا۔‘

عمران خان کو اس بات پر سخت اعتراض تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ایسے بولر کے خلاف انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا جس نے چھ ماہ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کو تین سیریز میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔

ورلڈ کپ کے فاتح کپتان نے جو اب تحریک انصاف کے سربراہ ہیں کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی ڈسپلن سے مبرا نہیں ہے لیکن اگر پاکستان کرکٹ بورڈ سمجھتا ہے کہ شعیب اختر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں تو ان کے خلاف اسی وقت کارروائی کی جاتی نہ کہ انتظار کیا جاتا۔

’اگر انکوائری کرنی ہی تھی تو خاموشی سے کی جاتی شعیب اختر کو دنیا بھر کے سامنے تماشا نہیں بنایا جاتا۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد