BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ٹیم کوشعیب کی ضرورت ہے‘

شعیب اختر
کرکٹ بورڈ شعیب اخترکی فٹنس کے لئے فکر مند
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سے روانہ ہوتے وقت شعیب اختر مکمل فٹ نہیں تھے لیکن انہوں نے انگلینڈ پہنچتے ہی میچ کھیل لیا لہذا ڈرہم کاؤنٹی کو بھیجے گئے خط میں بورڈ نے کہا ہے کہ کاؤنٹی ان کی فٹنس پر نظر رکھے اور انہیں احتیاط سے استعمال کیا جائے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو شعیب اختر کی ضرورت ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ شعیب اختر کو بھیجے گئے خط میں انہیں یاد دلایا گیا ہے کہ ان کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق وہ فٹ نہیں تھے اور انہوں نے انگلینڈ میں تین ہفتے آرام کرنے کے بجائے میچ کھیل کر وعدے کی خلاف ورزی کی ہے

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ کاؤنٹی کنٹریکٹ بچانے کی کوشش کررہے ہیں تو وہ خود پر ظلم کررہے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ہفتے کے روز بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات پر سخت ناراضگی ظاہر کی تھی کہ شعیب اختر نے انگلینڈ جانے سے قبل ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پہلے تین ہفتے آرام کی مدت پوری کریں گے اور پھر میچ کھیلیں گے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ شعیب اختر بھارت کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے تک وہ آرام کرنے کی تین چار ہفتے کی مدت پوری کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد