BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 04 May, 2004, 18:10 GMT 23:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب بورڈ کے صدر سےملیں گے

News image
فاسٹ بولر شعیب اختر بدھ کی صبح پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریاریارخان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس کو بھارت کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں ہونے والی انجری کے ضمن میں انکوائری کا سامنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں ایک میڈیکل انکوائری کمیشن مقرر کیا تھا جس کی رپورٹ آئندہ چند روز میں منظر عام پر آنے والی ہے لیکن اس سے قبل شوکت خانم ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ نے شعیب اختر کے اس موقف کی تائید کردی ہے کہ وہ پنڈی ٹیسٹ میں زخمی ہوگئے تھے مذکورہ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ شعیب اختر کی گیارہویں پسلی میں فریکچر ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حقائق اس کے قائم کردہ میڈیکل کمیشن کی رپورٹ سے ہی سامنے آئیں گے۔

شعیب اختر کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ہونے والی ملاقات کو کرکٹ کے حلقے بڑی اہمیت دے رہے ہیں ان سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق اور نائب کپتان یوسف یوحنا بھی شہریارخان سے ملاقات کرچکے ہیں۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو رمیز راجہ کے دستخط سے منگل کی شام ایک خط شعیب اختر کو جاری کیا گیا ہے جس میں ان پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ میڈیکل انکوائری کمیشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ چند روز سے پاکستانی میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کارروائی کی صورت میں پریس کانفرنس کرکے حقائق سے آگاہ کرینگے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد