وسیم اکرم کیس: مدعی کے وارنٹ گرفتاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کے خلاف دعویٰ دائر کرنے والے شہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مقدمہ کی اگلی تاریخ چودہ جون کو اس عدالت میں پیش کیا جاۓ ۔ وسیم اکرم کے وکیل چودھری فواد حسین نے بتایا کہ ایک شہری سید نجم عباس سے وسیم اکرم کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہ کریں۔ عدالت نے اس دعویٰ کو بے بنیاد قرار دے کر خارج کر دیا تھا اور الٹا بے بنیاد دعویٰ دائر کرنے والے شہری کو دس ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا تھا ۔ وسیم اکرم کے وکیل نے عدالت سے کہا تھا کہ مدعی سے جرمانہ وصول کرکے عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال میں داخل کرایا جاۓ تاہم بار بار کے نوٹس کے باوجود سید نجم عباس عدالت پیش نہ ہوا سوموار کو عدالتی اہلکار نے یہ رپورٹ دی کہ دعویٰ کے ساتھ اسکے شناختی کارڈ کی نقل نتھی کی گئی ہے وہ جعلی ہے۔ اس پر عدالت نے احکامات جاری کیے کہ اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جاۓ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||