BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 April, 2004, 20:32 GMT 01:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش کو دس گول سے ہرادیا

News image
جونیئر ایشیا کپ مقابلوں کی ایک فایل فوٹو
پانچویں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں جونیئر عالمی چیمپئن بھارت نے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں دس گول سے شکست دی ہے۔

جب کہ دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا نے چینی تائپے کو دوکےمقابلے میں آٹھ گول سے ہرادیا۔

بھارت کو پہلے ہاف میں پانچ گول کی سبقت حاصل تھی جسے اس نے میچ کے اختتام تک دوگنا کرلیا۔

جونیئرعالمی چیمپئن کی طرف سے پریم کمار نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ پنالٹی کارنر ایکسپرٹ سندیپ سنگھ نے دو گول کیے ان دو گولوں کے ساتھ ان کے اس ٹورنامنٹ میں کیے ہوئے گولوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔

سندیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور انہیں یقین ہے کہ بھارتی ٹیم یہ ٹورنامنٹ ضرور جیتے گی۔

جنوبی کوریا کو اس وقت حیران کن صورتحال سے دوچار ہونا پڑا جب چینی تائپے نے اس کی ایک گول کی برتری کو نہ صرف ختم کردیا بلکہ ایک گول کی سبقت بھی حاصل کرلی تاہم اس کے بعد کورین کھلاڑی کھیل پر چھاگئے اور انہوں نے حریف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔

اتوار کو دو اہم میچ کھیلے جائیں گے جن کے بعد گروپ چیمپئن ٹیموں کا فیصلہ ہوجائے گا۔ گروپ اے میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا ۔ گروپ بی میں بھارت کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا۔

جونیئر ایشیا کپ سے تین ٹیمیں جونیئر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کریں گی جو آئندہ سال ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد