BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 April, 2004, 15:46 GMT 20:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمرگل تیسرے ٹیسٹ سے باہر

عمر گل
عمر گل نے لاہور میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں
بھارت کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر عمر گل کمر کی تکلیف کے سبب راولپنڈی میں منگل سے شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نقطۂ نظر سے یہ ایک مایوس کن صورتحال ہے جو پہلے ہی کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل سے دوچار نظر آتی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جمعہ کو طویل غوروخوص کے بعد تیسرے ٹیسٹ کے لئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں عمر گل کے علاوہ شبیراحمد اور معین خان بھی شامل نہیں ہیں۔ یہ دونوں ان فٹ ہونے کے سبب لاہور ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

معین خان کی جگہ کامران اکمل نے وکٹ کیپنگ گلوز سنبھالے تھے جبکہ شبیر احمد کی جگہ عمر گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے ملنے والے موقع کو پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کی متاثرکن کارکردگی سے یادگار بنا دیا تھا لیکن کمر کی تکلیف نے انہیں فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر کردیا ہے۔

سلیکٹرز نے عمر گل اور شبیراحمد کے نہ ہونے سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنے کے لئے سترہ رکنی اسکواڈ میں تین تیز بولرز فضل اکبر، راؤ افتخار، عبدالرؤف اور آل راؤنڈر رانا نوید الحسن کو شامل کیا ہے۔

نوید الحسن بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیل چکے ہیں۔ فضل اکبر جنہوں نے چار ٹیسٹ اور دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں آخری بار 2001 میں نیوزی لینڈ کے دورے میں کھیلے تھے۔ گزشتہ سال انہیں متبادل کھلاڑی کے طور پر جنوبی افریقہ بھیجا گیا تھا لیکن کپتان وقاریونس کا اعتماد نہ ہونے کے سبب وہ کوئی میچ نہ کھیل سکے تھے ۔ وہ ایک عرصے سے ڈومیسٹک سیزن میں پاکستان اے ٹیم کی طرف سے اچھی پرفارمنس دے چکے ہیں۔

راؤ افتخار بھارت کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل تھے تاہم کوئی میچ نہیں کھیل پائے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سترہ کھلاڑی یہ ہیں۔ انضمام الحق ( کپتان)، عمران فرحت، توفیق عمر، عمران نذیر، یاسرحمید، یوسف یوحنا، عاصم کمال، شعیب ملک ، شعیب اختر، محمد سمیع، کامران اکمل ، فضل اکبر، عبدالرؤف ، دانش کنیریا، راؤ افتخار، رانا نویدالحسن اور مصباح الحق۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد