BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 April, 2004, 03:29 GMT 08:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زمان پارک: کرکٹ کی درسگاہ
News image
شاید کم لوگوں کو معلوم ہو کہ دنیائے کرکٹ کے تین بڑے پاکستانی کھلاڑی یعنی عمران خان، ماجد خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک سابق اہلکار جاوید برکی ابتدا میں لاہور کے زمان پارک میں کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔

لاہور کے نواح میں واقع اس پارک کو کرکٹ کی تربیت گاہ کا نام دیا جاتا تھا لیکن آج کل اس کا شہرہ وہ نہیں رہا۔

زمان پارک یا کرکٹ کی اس درسگاہ سے عمران خان کے آٹھ کزن نکل کر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے قابل ہوئے۔

لیکن اب جبکہ نوجوانوں کی ترجیجات تبدیل ہو رہی ہیں، زمان پارک میں کرکٹ کے ایسے شیدائی نوجوان نہیں آتے جن کے بارے میں کہا جا سکے کہ وہ بھی عمران خان اور ماجد خان کی طرح قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوں گے۔

زمان پارک کے مینیجر اور نوجوان کرکٹرز کے کوچ جاوید زمان جن کے نام پر اس پارک کا نام رکھا گیا ہے، ماضی کی بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ہم روزانہ یہاں کرکٹ کی پریکٹس کیا کرتے تھے اور اختتامِ ہفتہ پر میچ کھیلتے تھے۔ عمران، ماجد اور جاوید تینوں نے اسی گراؤنڈ سے کرکٹ کا درس لیا تھا۔‘

زمان پارک کی تاریخ ساٹھ برس پرانی ہے۔ زمان کے مطابق انیس سو چالیس میں ان کے خاندان نے اس علاقے میں ایک گھر لیا اور تب سے آج تک یہاں کے پارک میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔وہ کہتے ہیں ’ کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے اور اس پارک کو ہمارے خاندان کے نام سے جانا جاتا ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ لاہور کے دور افتادہ علاقوں سے بھی کرکٹ کے شوقین یہاں کرکٹ کھیلنے آتے ہیں لیکن وہ زیادہ اوپر نہیں جا سکے۔

اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے جاوید زمان کہتے ہیں ’بچوں کو اب اپنی تعلیم کی فکر زیادہ ہوتی ہے اور کرکٹ ان کی پہلی ترجیح نہیں رہی۔‘

پھر بھی کچھ ایسے نوجوان کھلاڑی ہیں جو زمان پارک میں کھیلتے ہیں اور ان کا خواب پاکستان کی قومی ٹیم میں اسی طرح جانا ہے جیسے عمران یا ماجد گئے۔

سولہ برس کے محمد عباس کا کہنا ہے ’میں ہر شام یہاں پریکٹس کرتا ہوں اور ایک دن میں پاکستان کے لئے کھیلنا چاہوں گا۔‘

محمد عباس نے بتایا کہ انہیں عمران خان نے کرکٹ کے کچھ گُر سکھائے ہیں۔

احمد زمان جو چودہ برس کے ہیں اور کرکٹ کے شیدائی ہیں کہتے ہیں ’اگرچہ مجھے پڑھائی کی بھی فکر رہتی ہے لیکن کرکٹ میرا جنون ہے اور میں اسے جاری رکھوں گا۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد