BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 April, 2004, 22:21 GMT 03:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کو تیزی سے رنز بنانے ہونگے
عمران خان
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے امید ظاہرکی ہے کہ پاکستان بھارت پر تقریباً دو ڈھائی سو رنز کی سبقت حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے اتنی برتری حاصل کرلی تو اس سے بھارت کی بیٹنگ پر دگنا دباؤ پڑے گا یعنی ایک پاکستانی گیندبازی کا اور دوسرا ڈھائی سو رنز کی لیڈ کا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب اس پچ پر جو اب دھیمی پڑتی جا رہی ہے اور اس میں نمی بھی ختم ہوتی جارہی ہے، پہلے کے مقابلے دوسری مرتبہ آؤٹ کرنا ذیادہ مشکل ہوگا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ بعض مبصرین کے خیال میں اس میں وقت زیادہ لگے گا اور پاکستانی ٹیم نے آہستہ رنز بنائے ہیں، عمران خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کیونکہ ملتان میں بھارت کی جیت کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے بڑی تیزی سے رنز بنائے تھے۔

عمران نے کہا کہ پاکستان کو بھی رنز تیزی بسے بنانے ہونگے اور اپنے آپ کو بڑا وقت دینا پڑے گا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ جوڑی جمی رہی تو کوئی مشکل نہیں ہے لیکن اگر وکٹیں گرنی شروع ہو گئیں تو مسئلہ ہوگا۔

امپائرنگ کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وقت میں ہوم امپائر غلطیاں کرتے تھے لیکن اب غیرجانبدار امپائر ہوتے ہیں اور سب کو علم ہے کہ اگر ان سے غلطی ہوتی ہے تو وہ جائز ہوتی ہے ۔ عمران کا کہنا تھا کہ اس کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے ٹیکنالوجی کا استعمال۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد