BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 March, 2004, 16:08 GMT 21:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیصلے پر ناراضگی: معین خان کی طلبی

معین خان
معین خان نے امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا
پاکستان اور بھارت کے درمیان ملتان میں ہونے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے میچ ریفری رنجن مدوگالے نے امپائر کے فیصلے پر ناراضگی ظاہر کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر معین خان کو طلب کرلیا ہے۔

یہ سماعت بدھ کی شب مقامی ہوٹل میں ہوگی جہاں دونوں ٹیمیں اور حکام قیام پذیر ہیں۔

معین خان پاکستان کی دوسری اننگز میں عرفان پٹھان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیئے جانے پر امپائر سائمن ٹافل کی طرف دیکھ کر بڑبڑائے تھے اور ناراضگی ظاہر کی تھی۔ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت وہ ایسا کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

پاکستان کی پہلی اننگز میں بھی امپائر سائمن ٹافل کے انضمام الحق اور یوسف یوحنا کو آؤٹ دینے کے فیصلے متنازعہ رہے تھے جس پر پاکستان ٹیم اپنی شکایت میچ ریفری تک پہنچا چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد