BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کمرکی تکلیف، گنگولی کی واپسی

News image
بھارتی کرکٹ ٹیم کے لئے یہ خبر کسی طور بھی اچھی نہیں ہوسکتی کہ اسے ملتان کے بعد لاہور ٹیسٹ میں بھی اپنے کپتان سورو گنگولی کی خدمات حاصل نہیں ہونگی ۔

سوروگنگولی کو کمر کی تکلیف کا علاج کرانے کے لئے بھارت جانا پڑرہا ہے اور یہ بات طے نہیں کہ وہ دوبارہ پاکستان آکر ٹیم میں شامل ہوسکیں گے۔ اس کا انحصار ان کے مکمل فٹ ہونے پر ہوگا۔ اگر وہ فٹ ہوگئے تو وہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کے قابل ہوسکیں گے۔

سوروگنگولی پاکستان کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے ہم منصب انضمام الحق کا تیز شاٹ روکنے کی کوشش میں گرپڑے تھے اور انہیں کمر کی شدید تکلیف کے نتیجے میں اسٹریچر پر میدان سے باہر لیجایا گیا تھا۔ ملتان ٹیسٹ میں ان کی جگہ راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ۔

بھارتی ٹیم کے منیجر رتناکر شیٹھی کے مطابق گنگولی کی ایم آر آئی رپورٹ صحیح ہے لیکن بھارتی کپتان کی حالت میں بہتری نہیں آرہی ہے لہذا انہیں مکمل علاج کے لئے وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔

بھارتی ٹیم منیجمنٹ نے گنگولی کے متبادل کے طور پر محمد کیف کا نام تجویز کیا ہے ۔ محمد کیف پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں شامل تھے ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد