ملتان ٹیسٹ: ٹیم کا اعلان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے لئے 16 رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28 مارچ سے یکم اپریل تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل شاہد آفریدی، رانا نوید الحسن اور یونس خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین مصباح الحق، عاصم کمال، لیگ اسپنر دانش کنیریا اور فاسٹ بولر عمر گل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مصباح الحق ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کئے گئے تھے لیکن بعد میں انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عاصم کمال پاکستان کی طرف سے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ کھیلے تھے۔ لاہور میں اپنے اولین ٹیسٹ میں وہ بدقسمتی سے 99 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ دانش کنیریا 16 ٹیسٹ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ جبکہ عمر گل نے 4 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جن میں ان کی وکٹوں کی تعداد 19 ہے۔ بھارت نے ٹیسٹ سیریز کے لئے اپنے سکواڈ میں امیت بھنڈاری، محمد کیف اور ہیمنگ بدانی کی جگہ اجیت اگرکار، انیل کمبلے اور آکاش چوپڑا کو شامل کیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے لئے پاکستان سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: انضمام الحق (کپتان)، توفیق عمر، عمران فرحت، یاسرحمید، یوسف یوحنا، عبدالرزاق، معین خان، شعیب اختر، ثقلین مشتاق، دانش کنیریا، عمر گل، شبیر احمد، عاصم کمال، مصباح الحق، شعیب ملک اور محمد سمیع۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||