BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 March, 2004, 23:56 GMT 04:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کی جیت پر شاندار جشن
کرکٹ شائقین
کرکٹ شائقین
پاکستان میں چودہ برس کے بعدپاکستان کے خلاف پہلی ون ڈے سریز جیتنے کے بعد بھارت میں زبردست جشن منایا گیا۔
بھارت کے میچ جیتے ہی دارلحکومت دلی اور دوسرے شہروں میں لوگ خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے پوراماحول ہندوستان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہا تھا۔ زبردست آتش بازی سے آسمان جگمگانے لگا اور خشیوں کا یہ جشن دیر رات تک جاری رہا۔

بھارت کے صدر اور وزیرِ اعظم نے اس تاریخی جیت پر لوگوں کو مبارک باد دی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ ایک شاندار کامیابی ہے پورے ملک نے ٹیم کو مبارکباد دی اور خوشی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے میچ ہی نہیں دل بھی جیتے ہیں۔ دلی میں بڑے بڑے شاپنگ مالز میں بڑی تعداد میں لوگوں نےبڑی بڑی اسکرینز پر میچ دیکھا ۔اس کے علاوہ چائے کی دوکانوں مختلف ریستورانوں اور گلی محلوں میں ٹی وی پر لوگ میچ دیکھ رہے تھے شاید ہی کوئی ہندوستانی اس میچ کو دیکھنے سے محروم رہنا چاہتا ہو۔

جب بھی کوئی پاکستانی وکٹ گرتی لوگ خوشی سے جھوم اٹھتے لیکن جب پاکستانی بلے باز رن بنانے لگتے تو ہجوم میں خاموشی چھا جاتی اور پھر آوازیں آنے لگتیں ’ کم آن ظہیر میچ ختم کرو‘ ۔

کچھ لوگوں کو یہ بھی خدشہ تھا کہ بھارت کی جیت کہیں اس نئی دوستی میں بد مزگی نہ پیدا کردے۔ پچیس سال کی ایک طالبِعلم ترپتی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو کھیلتے دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے ۔ امید ہے کہ بھارت کی اس جیت سے پاکستان کے ساتھ دوستی متاثر نہ ہو۔

پاکستان میں بھی میچ کے بعد آتشبازی کی گئی جس کا اہتمام پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا۔

مجموعی طور پر پاکستانیوں کو لگتا تھا کہ ان کی ٹیم بہتر کھیل سکتی تھی لیکن انھیں بھارت کی جیت بری نہیں لگی ۔ ایک پاکستانی روشن خان نے کہا کہ یہ سیریز پاکستان اور کرکٹ دونوں کے لئے اچھی رہی لیکن اگر پاکستان جیت جاتا تو اور اچھا ہوتا لیکن اتنے اچھے مقابلے والے میچ کو ہارنے میں کوئی شرم نہیں۔

اداکارہ ریما نے کہا کہ میچ بہت زبردست تھا لیکن ایک ٹیم کو تو ہارنا ہوتا ہے۔
ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ کرکٹ دونوں ملکوں کو نزدیک لایا ہے کون جیتا کون ہارا اس پر افسوس کرنا ٹھیک نہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد