BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 March, 2004, 22:24 GMT 03:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مجھ پر ذرا سا دباؤ بھی نہیں: چوپڑا

چوپڑا
چوپڑا نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں عمدہ تکنیک سے سب کو متاثر کیا
پانچ اپریل سے شروع ہونے والی پاک انڈیا کرکٹ سیریز کے لئے اعلان کی جانے والی ہندوستانی ٹیم میں شامل کھلاڑی آکاش چوپڑا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے ان پر ذرا بھی دباؤ نہیں ہے۔

ٹیم منتخب ہونے کے فوراً بعد بی بی سی کو ایک خصوصی انٹرویو میں چوپڑا نے کہا کہ ’ویسے تو کسی بھی بین الاقوامی میچ کھیلتے وقت ایک کرکٹر پر دباؤ ہوتا ہے۔‘

’مجھے ابھی یہ نہیں معلوم کہ پاکستان میں کھیلتے وقت مجھ پر کتنا دباؤ ہوگا کیونکہ بین الاقوامی میچوں میں تو ایک کھلاڑی ہمیشہ ہی دباؤ محسوس کرتا ہے۔ لیکن ہاں، ہندوستان اور پاکستان کی بات الگ ہے۔ فی الحال میں ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسی ہی تیاری کر رہا ہوں جیسی میں دوسری ٹیموں کے لیے کرتا ہوں‘

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اب تک کھیلے جانے والے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں دونوں ٹیموں نے بڑے سکور کیے۔ تو کیا چوپڑا کے خیال میں ٹیسٹ سیریز میں بھی کیا پاکستان کی وکٹیں بیٹسمن کے لئے معاون ثابت ہوں گی؟

چوپڑا کہتے ہیں۔: ’بالکل، پاکستان اور ہندوستان دونوں ہی ملکوں میں وکٹ ایک جیسی کھیلتی ہے۔مثال کے طور پر آسٹریلیا کی وکٹوں میں زبردست باؤنس(اچھال) تھی۔ تاہم اس سیریز میں پاکستان کی وکٹوں کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگاکیوں کہ شعیب اختر، محمد سمیع اور شبیر احمد نہایت اچھی بالنگ کر رہے ہیں۔‘

کوئی خاص تیاری نہیں کر رہا
 پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کیلئے ویسی ہی تیاری کر رہا ہوں جیسی میں دوسری ٹیموں کے لیے کرتا ہوں
چوپڑا

چوپڑا نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اپنی مستقل مزاجی اور عمدہ تکنیک سے سب کو متاثر کیا تھا۔ تاہم وہ اس سیریز کے دوران کوئی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔ چوپڑا کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے دورے پر انہیں کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور اس تجربے کا استعمال وہ پاکستان کے خلاف موثر طور پر کر سکیں گے۔

’اگر اس مرتبہ بھی مجھے عمدہ آغاز ملا تو میں ضرور لمبے سکور کر سکوں گا۔‘

چوپڑا کا تعلق دہلی سے ہے اور وہ پاکستان کے حلاف ٹیسٹ سیریز میں دہلی ٹیم میں اپنے ساتھی کھلاڑی ویریندر سہواگ کے ساتھ ہندوستانی اننگز کا آغاز کریں گے۔

پچیس سالہ چوپڑا نے اب تک چھ ٹیسٹ میچوں میں تیس اعشاریہ نو ایک کے اوسط سے تین سو اکہتر رنز بنائے ہیں جس میں دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد