BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 March, 2004, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا کی جیت، سیریز برابر
انضمام
انڈیا نے چوالیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چورانوے رن بنا کر سیریز کا چوتھا میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔

راہول ڈراوِڈ اور محمد کیف بیٹنگ کے درمیان ایک سو چونتیس رن کی شراکت ہوئی۔ ڈراوڈ نے چھہتر اور کیف نے اکہتر رن بنائے اور دونوں آؤٹ نہیں ہوئے۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی یوراج سنگھ تھے جنہیں محمد سمیع کی گیند پر یوسف یوحنا کیچ آؤٹ کیا۔ انہوں نے پینتیس گیندوں پر چھتیس رنز بنائے تھے اور اس وقت انڈیا کا سکور ایک سو باسٹھ تھا۔

اس سے پہلے کپتان سوروو گنگولی پندرہ گیندوں پر اکیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ وہ عبدالرزاق کی گیند پر وِکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انڈیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سہواگ تھے جنہیں چھبیس کے سکور پر محمد سمیع نے آؤٹ کیا۔

سہواگ بھی تیندولکر کی طرح وِکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیندولکر نے سات رنز بنائے تھے اور انہیں شعیب اختر نے آؤٹ کیا۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لکشمن تھے جنہیں شعیب اختر نے بولڈ کیا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے لاہور میں سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو نوّے رن بنائے تھے۔

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کپتان انضمام الحق کا رہا جنہوں نے ایک سو اکیس گیندوں پر ایک سو تئیس رن بنائے۔ ان کی اننگز میں چار چھکے اور نو چوکے شامل تھے۔ انہیں بالاجی نے کلین بولڈ کیا۔

یاسر حمید پینتالیس رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی تھے۔ عبدالرزاق نے چوبیس گیندوں پر بتیس رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز زیادہ اچھا نہیں تھا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ آٹھ کے سکور پر گری جب اوپننر شاہد آفریدی عرفان پٹھان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ انتالیس کے سکور پر گری جب یوسف یوحنا ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انہیں بھی عرفان پٹھان نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد انضمام الحق اور یاسر حمید کے درمیان پچاس رنز کی شراکت ہوئی۔ یاسر حمید کے آؤٹ ہونے پر لگ رہا تھا کہ پاکستان شاید زیادہ بڑا سکور نہ کر سکے لیکن یونس خان اور انضمام الحق کے درمیان ایک پانچ رنز کی شراکت کے باعث ٹیم کا سکور تین سو کے قریب پہنچ گیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد