BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 March, 2004, 18:28 GMT 23:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور میچ کا بیتابی سے انتظار

پشاور
پشاور بھارتی مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہا ہے
پاکستان اور ہندوستان کے مابین کراچی اور راولپنڈی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں اور سیریز کے برابر ہونے کے بعد اب عوام کی نظریں پشاور میں جعمہ کے روز ہونے والے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ پر لگی ہوئی ہیں۔

دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں یہ پہلا باقاعدہ ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا--

پاکستان اور بھارت کے مابین میچ دیکھنے کےلیے پشاور کے تماشائیوں کی دیرینہ خواہش 1989 میں بھی پوری نہ ہوسکی جب کرشناما سری کانت کی قیادت میں دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم بارش کی وجہ سے میدان میں اتر نہ سکی اور پشاور کے شہری محدود اوورز کے نمائشی میچ سے ادھورا لطف ہی اٹھا سکے۔

اس مرتبہ سکیورٹی کے خدشات کے باوجود بھارتی ٹیم پشاور میں ون ڈے میچ کھیلنے کے لئے رضامند ہوئی تو پشاوریوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔

انیس سو چون پچپن میں وینو من کٹ کی قیادت میں انڈین ٹیم نے پشاور میں ایک ٹیسٹ میچ میں کھیلا تھا۔ اس میچ میں پاکستان کی قیادت عبدالحفیظ کردار نے کی تھی لیکن سروسز گراونڈ پر کھیلا گیا یہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

پشاور
بھارتی ٹیم کے لئے بینر لگے ہوئے ہیں

جمعہ کے روز ہونےوالے میچ کے لئے صوبائی دارالحکومت پشاور کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ شہر کے ہر چوراہے کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور خیر مقدمی نعروں پر مشتمل بینروں سے بھارتی کھلاڑیوں اورتماشائیوں کا استقبال کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں- بینروں پر ’پاک بھارت دوستی زندہ باد‘ ، بھارتی کھلاڑیوں کو خوش آمدید اور پشتو میں ’پہ خیر راغلے‘ جیسے خیر مقدمی کلمات لکھے گئے ہیں۔

ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں چودہ ہزار آٹھ سو تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے- سٹیڈیم میں کل پانچ انکلوژر بنائے گئے ہیں- انڈیا سے آنے والے شائقین کو وی آئی پی لاؤنچ کے ساتھ والے انکلوژر میں جگہ دی گئی ہے۔ پویلین کے ساتھ بنے ہوئے میڈیا باکس میں 148 صحافیوں کی بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے گروانڈ منیجر میر بشر خان نے کہا کہ وکٹ برطانوی ماہر اینڈی ایٹ کنسن کی نگرانی میں تیار کی گئی ہے اور یہ بہترین بیٹنگ ٹریک ہے جو بلےبازوں کے لیے جنت ثابت ہوگی- گراونڈ منیجر کا کہنا ہے کہ کراچی اور پنڈی کی طرح جو ٹیم بھی یہاں پہلے بیٹنگ کرے گی اس کے جیتنے کے زیادہ چانسز ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد