BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شین وان کی پانچ سو وکٹیں
۔
آسٹریلیا کے عالمی شہرت یافتہ سپن بالر شین وان نے دنیائے کرکٹ میں پانچ سو کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے والے پہلے سپن بالر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

شین وان کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے تیز رفتار بالر کورٹنی والش پانچ سو انیس کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ شین وان پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنےکے باعث ایک سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔ یہ مدت پوری ہونے کے بعد وہ پہلی دفعہ آسٹریلیا کی طرف سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے۔

آسٹریلیا اور سری لنکا میں کھیلے جانے والے گالے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سری لنکا کے کپتان ہشان تلک رتنے کو آوٹ کرکے شین وان نے اپنی پانچ سو ووکٹیں مکمل کیں۔

اس میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر ایک سو انسٹھ رن دے کر دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ میچ کی دوسری اننگز میں انہوں نے صرف ترتالیس رن دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

گالے ٹیسٹ میں ایک سو ستانوے رن سے کامیابی حاصل کر کے آسٹریلیا نے تین میچوں کی اس سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔ اس ٹیسٹ میں کامیابی کو ماضی حال میں آسٹریلیا کو حاصل ہونے والی بہترین کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس میچ میں آسٹریلیا کے تین کھلاڑیوں میتھیو ہیڈن، ڈیرن لہیمن اور ڈیمن مارٹن نے سنچریاں بنائیں اور میچ کو آسٹریلیا کے حق میں موڑ دیا۔ پہلی اننگز میں میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم پر ایک سو اکسٹھ رن کی برتری حاصل تھی۔

تاہم اخبارت میں آسٹریلیا کی کامیابی کی خبر شین وان کی پانچ سو ایک وکٹیں حاصل کرنے کی خبر کی وجہ سے پس منظر میں چلی گئی۔ شین وان نے دس وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کے سپنر مرلی دہرن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مرلی دہرن ٹیسٹ کرکٹ میں چار سو چھانوے ووکٹیں لیے چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد