BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 February, 2004, 03:51 GMT 08:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان خواتین پولیس میں بھرتی
افغان عورتیں پولیس میں بھرتی ہو رہی ہیں
سات افغان خواتین نے امریکہ کے تیار کردہ پولیس کے تربیتی کورس میں حصہ لینے کے لئے دستخط کئے ہیں اور طالبان کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ عورتیں پولیس میں بھرتی کے لئے آگے آئی ہوں۔

ان خواتین کی تربیت ٹھیک اسی طرح کی جائے گی جیسے ان مرد حضرات کی جو پولیس میں بھرتی کے لئے آگے آئیں گے۔یہ خواتین لوگوں کو گرفتار بھی کر سکیں گی، انہیں تفتیش کے طریقے بھی سکھائے جائیں گےاور گشت کرنے کا سلیقہ بھی سمجھایا جائے گا۔

افغانستان میں پولیس کی تربیت کے ذمہ دار ٹام موسل کہتے ہیں کہ پہلی مرتبہ خواتین کو پولیس کی بنیادی تربیت کے کسی کورس میں شامل کیا گیا ہے۔

انیس سو چھیانوے سے سن دو ہزار ایک کے دوران عورتوں پر کام کرنے یا ان کے سکول جانے پر پابندی تھی۔

عورتوں کے کورس میں شامل ہونے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امورِ خواتین کی نائب وزیر ڈاکٹر ثریا رحیم نے کہا کہ اگرچہ خواتین پر طالبان کے لگائے ہوئے نفسیاتی زخم ابھی بھرے نہیں ہیں لیکن اس وقت پولیس میں عورتوں کی ضرورت جتنی اب ہے پہلے نہیں تھی۔

انہوں نےن کہا ’افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کے ساتھ افغانستان میں خواتین کی زندگیوں میں بے پناہ تبدیلیاں آ رہی ہیں اور ہم یہ سب دیکھ رہے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جب تک عورتیں ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنا کردار ادا نہیں کریں گی، افغانستان ترقی نہیں کر پائے گا۔

پولیس میں بھرتی ہونے والی سات کی سات افغان خواتین بیوہ ہیں اور اس ملازمت سے وہ اپنے خاندان کی پرورش کریں گی۔

ایک خاتون حانث گل کہتی ہیں ’طالبان کے دور میں میری ملازمت ختم ہوگئی تھی اور مجھے گھر میں بند کر دیا گیا تھا لیکن اب افغانستان کے حالات بہتر ہو رہے ہیں اور ہمارے لئے کام کرنے کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔‘

افغان پولیس میں پہلے بھی عورتیں کام کرتی رہی ہیں لیکن ان میں سے اکثر کو روسی قبضے کے دوران بھرتی کیا گیا تھا جو پندرہ برس قبل ختم ہو گیا تھا۔ وہ عورتیں بھی طالبان کے خاتمے کے بعد کام کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد