لکشمن کا ’وننگ شاٹ‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین وی وی ایس لکشمن پیر کو کمپیوٹر سائنس کی ایک طالبہ جی آر سیلیجا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ بھارت کے جنوبی شہر سکندرآباد میں ہونے والی شادی کی یہ تقریب ہندو رسومات کے مطابق ایک نجی محفل میں انجام پائی جس میں قریبی رشتے داروں کے علاوہ دولہا دلہن کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔ شادی کے لئے علی الصبح کے وقت کا تعین لکشمن کے خاندانی جوتشی سے صلح مشورے کے بعد کیا گیا کیونکہ دولہا دلہن کی جنم کنڈلی کے مطابق یہی وقت دونوں کے لئے شبھ گھڑی یا مبارک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے اور صرف دعوت نامہ رکھنے والے مہمانوں کو تقریب میں شرکت کی اجازت تھی جبکہ اپنے مقامی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیتاب افراد کو شادی کی تقریب سے دور رکھا گیا۔ اگرچہ شادی کی تقریب میں بھارتی ٹیم کا کوئی دوسرا کھلاڑی شامل نہیں تھا تاہم پیر کی شام کو دئیے جانے والے عشائیے میں ان کی شرکت کی توقع ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||