BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 February, 2004, 18:08 GMT 23:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کینیڈا کا لاہوری کپتان

عمر بھٹی
عمر بھٹی میچوں کے ساتھ دل بھی جیتنا چاہتے ہیں
لاہور میں پیدا ہونے والے کینیڈا کی انیس برس سے کم عمر کی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر بھٹی نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں جونیئر عالمی کپ جیتنے کے علاوہ شائقین کا دل بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

چھ فروری کو ڈھاکہ روانگی سے قبل ایک انٹرویو میں لمبے قد کے عمر نے کہا کہ کینیڈا کی جس ٹیم کی وہ قیادت کر رہے ہیں اس کے سبھی کھلاڑی جوش و جذبے کے ساتھ اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے بےتاب ہیں۔

جونیئر عالمی کپ بنگلہ دیش میں اسی ماہ شروع ہو رہا ہے جس میں دنیا کی سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ان میں کینیڈا کے علاوہ آسٹریلیا، ہندوستان، پاکستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

کینیڈا اپنا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف سولہ فروری کو کھیلے گا۔ اس کا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ سترہ فروری کو ہو گا جبکہ اس کے گروپ اے کا تیسرا میچ زمبابوے سے انیس فروری کو ہو گا۔

جب اٹھارہ برس کے عمر سے پوچھا گیا کہ ان کا مقابلہ گروپ اے میں آسٹریلیا اور سری لنکا جیسی مضبوط ٹیموں سے ہو گا تو انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ٹیم سے خوفزدہ نہیں ہیں اور وہ ہر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

عمر بارہ برس کی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ لاہور سے کینیڈا آئے۔ گزشتہ چند سالوں میں اس قدر محنت کی کہ وہ سن دو ہزار دو میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے جونیئر عالمی کپ کے لئے کینیڈا کی ٹیم میں شامل کر لئے گئے۔

کینیڈا کرکٹ ایسوسی ایشن نے انہیں تربیت کے لئے ویسٹ انڈیز بھیج دیا جہاں انہوں نے کرکٹ کے آداب و ضوابط سیکھنے کے علاوہ یہ بھی سیکھا کہ ذرائع ابلاغ سے کس طرح بات کی جاتی ہے۔

عمر لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہیں اور اور بیٹنگ بھی بائیں ہات سے کرتے ہیں۔

کینیڈا میں کرکٹ کے حکام کے مطابق عمر انتہائی تیز رفتار بولر ہیں اور بہت جلد کینیڈا کی اے ٹیم میں شامل کر لئے جائیں گے۔

جب عمر نے کرکٹ کا آغاز کیا تو اس وقت وہ رائٹ آرم بولر تھے لیکن جب انہوں نے اپنے کوچ سے سنا کہ لیفٹ آرم کرکٹر عموماً زیادہ کامیاب ہوتے ہیں تو عمر نے بھی الٹے ہاتھ سے بولنگ اور بیٹنگ شروع کر دی۔ یوں بھی وہ پاکستان کے مایہ ناز لیفٹ آرم بولر وسیم اکرم کے بڑے مداح ہیں۔

انہوں نے وسیم اکرم کی بولنگ کا انداز اپنایا ہے جس کی وجہ سے کینیڈا میں ان کے ساتھی عمر کو کینیڈا کا وسیم اکرم کہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد