BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 January, 2004, 03:35 GMT 08:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کراچی میں میچ چاہتا ہے
شہریار خان
’کراچی اور پشاور میں مداحوں کو مایوس نہیں کرنا چاہیے‘
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ ہونے والی کرکٹ سیریز میں کراچی اور پشاور کے متنازعہ مقامات پر میچ کھیلنا چاہتا ہے۔

گزشتہ سال جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ نے سلامتی کے پیش نظر ان شہرو ں میں میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ ان شہروں میں کرکٹ کے لاکھوں مداحوں کو مایوس نہیں کرنا چاہیے۔

دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈوں نے ابھی میچوں کی تواریخ اور مقامات کا فیصلہ کرنا ہے۔

بھارت مارچ اور اپریل کے دوران پاکستان میں میچ کھیلے گا جو چودہ سال میں اس کا پہلا دورہ ہوگا۔

شہریار خان نے جمعہ کو بھارت کے سفیر شو شنکر مینن سے ملاقات کی۔

بھارت کی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرٹ آف انڈیا نے مینن کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچوں کی شروعات مثبت پیش رفت ہے اور یہ کہ وہ دلچسپ مقابلے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

سن دو ہزار دو میں کراچی میں بم دھماکے کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی۔ کراچی میں گزشتہ ہفتوں میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔

تاہم سن دو ہزار تین میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ان دونوں شہروں میں میچ کھیلے تھے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان سمیع الحسن نے کہا ہے کہ کراچی اور پشاور میچوں کے انعقاد کے لئے بالکل محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سلامتی کے بارے میں بھارت کے تین رکنی وفد کو بھی آئندہ ماہ پاکستان آنے پر بتائی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد