BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کو ’خفیہ‘ گرُ نہیں سکھائے: وسیم
وسیم نے آسٹریلیا میں بھارتی بالروں کی مدد کی۔

وسیم اکرم نے تردید کی ہے کہ انہوں نے پاکستان کے حریف بھارتی کھلاڑیوں کو خفیہ گرُ سکھائے ہیں۔

وسیم اکرم آسٹریلیا میں بھارتی بالروں کی رہنمائی کر رہے تھے۔

پاکستان کے کوچ جاوید میاں داد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے قیاس ظاہر کیا تھا کہ وسیم اکرم نے بھارتی بالروں کو ’ریورس سوینگ‘ کے گرُ بتا دیئے ہیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں وسیم اکرم کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے: ’نہ تو میں نے ان کا ایکشن بدلا ہے اور نہ ہی ایسا کچھ اور کیا ہے۔ اور نہ ہی میں نے انہیں کوئی خفیہ گرُ سکھائے ہیں۔‘

’ریورس سوینگ کو کھیلنے کا طریقہ تو الگ چھوڑیں میں نے تو ریورس سوینگ کے بارے میں ان سے بات تک نہیں کی۔‘

دوسری طرف ایک شہری نے بھی لاہور ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے کہ وسیم اکرم کو بھارتی کھلاڑیوں کی کوچنگ سے روکا جائے۔

شہری نجم العباس نے موقف اختیار کیا ہے: ’بھارت ہمارا دشمن ہے اور وسیم اکرم کو دشمن کو کچھ سکھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔‘

نجم کا کہنا ہے کہ یہ بات بالکل ایسی ہی ہے جیسے کوئی سابق فوجی بھارتی فوج کو تربیت دے۔

وسیم ان دنوں آسٹریلیا میں کمنٹری کر رہے ہیں۔

بھارت کے عرفان پٹھان، اشیش نہرا اور ظہیر خان نے وسیم سے رہنمائی حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ یہ تینوں وسیم کی طرح بائیں ہاتھ سے تیز بالنگ کرتے ہیں۔

وسیم کا کہنا ہے کہ یہ کوئی غلط بات نہیں اگر انہوں نے نیٹ پریکٹس کے دوران عرفان کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے آسٹریلوی بالر ناتھن بریکن کی رہنمائی کی تو کسی نے اس پر اعتراض نہیں کیا۔

انہوں نے سن چھیانوے میں لارڈز کے میدان میں میانداد کے بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارنے کا حوالہ بھی دیا۔

میانداد نے کہا کہ انہیں وسیم اکرم کے بھارتی کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے پرکوئی اعتراض نہیں۔ البتہ اخبارات نے جس طرح ان کے تبصرے کو شائع کیا اس سے ایسا تاثر ملتا ہے جیسے انہوں نے وسیم کو روکنے کی کوشش کی ہو۔

بھارتی ٹیم پندرہ سال بعد مارچ میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد